وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے وزیر اعظم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی


وزیر اعظم نے آج یورپی یونین کے ذریعہ اپنائے گئے نئے اسٹریٹجک ای یو -انڈیا ایجنڈا کو اپنانے کی ستائش کی

قائدین نے ہندوستان-یورپی یونین ایف ٹی اے کے جلد نتیجہ اخذ کرنے اور جلد از جلد ہندوستان میں اگلی ہندوستان-یورپی یونین سمٹ کی میزبانی کے عزم کا اعادہ کیا

Posted On: 17 SEP 2025 7:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو یورپی کمیشن کی  صدر. ارسلا وان  ڈیر لین ی کی جانب سے آج  ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

یوروپی کمیشن کے صدر نے وزیر اعظم مودی کی 75 ویں سالگرہ پر پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے سالگرہ کی نیک خواہشات پر اظہار تشکر کیا۔

وزیر اعظم نے آج یورپی یونین  کے ذریعہ نئے اسٹریٹجک ہندوستان۔یو رپی کمیشن  ایجنڈا کو اپنانے کی ستائش کی۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوری قوتوں کے طور پر، رہنماؤں نے باہمی خوشحالی کے لیے ہندوستان-یورپی یونین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے، استحکام کو فروغ دینے اور قواعد پر مبنی نظم کو فروغ دینے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔

رہنماؤں نے سال کے اختتام سے قبل ہندوستان-یورپی یونین ایف ٹی اے مذاکرات کے اختتام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان یوکرین میں تنازعہ کے جلد اور پرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم  مودی نے اگلے سال ہندوستان میں منعقد ہونے والی ہندوستان-یورپی یونین سربراہی اجلاس کے لئے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔

****

ش ح ۔ال

UR-6179


(Release ID: 2167768) Visitor Counter : 2