وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ 2025 میں 48 کلوگرام زمرے میں گولڈ جیتنے پر میناکشی کو مبارکباد دی
Posted On:
14 SEP 2025 7:39PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستانی باکسر میناکشی کو لیورپول میں منعقدہ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ 2025 میں 48 کلوگرام زمرے میں ان کی غیر معمولی جیت پر مبارکباد دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ ایک پیغام میں، وزیر اعظم نے کہا:
’لیورپول میں 2025 ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ میں میناکشی کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے! وہ 48 کلوگرام زمرے میں طلائی تمغہ لے کر آئیں۔ ان کی کامیابی اور عزم ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے بہت حوصلہ افزا ہے۔ ان کی آنے والی کوششوں کے لیے ان کی نیک خواہشات۔‘
****
ش ح ۔ ال
UR-6005
(Release ID: 2166611)
Visitor Counter : 2