وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 13 سے 15 ستمبر تک میزورم، منی پور، آسام، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم 71,850 کروڑروپے سے زائد کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم بہار میں قومی مکھانہ بورڈ کا آغاز کریں گے
علاقائی رابطے کو وسعت دینے کیلئے وزیر اعظم بہار میں پورنیہ ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم پورنیہ میں تقریباً 36,000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے
وزیر اعظم میزورم کے ایزول میں 9,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے
وزیر اعظم میزورم کو پہلی بار انڈین ریل نیٹ ورک سے جوڑنے والی بیرابی-سائرنگ نئی ریلوے لائن کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم منی پور میں 8,500 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے
وزیر اعظم آسام کے گوہاٹی میں بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کے 100ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم آسام میں بھی 18,350 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیادرکھیں گے
وزیر اعظم کولکاتہ میں 16ویں کمبائنڈ کمانڈرز کانفرنس-2025 کا افتتاح کریں گے
Posted On:
12 SEP 2025 2:12PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 سے 15 ستمبر تک میزورم، منی پور، آسام، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم 13 ستمبر کو میزورم کا دورہ کریں گے اور صبح تقریباً 10 بجے ایزول میں 9000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔
اس کے بعد وزیر اعظم منی پور کا دورہ کریں گے اور تقریباً 12:30 بجے چوراچاند پور میں 7,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع عام سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ تقریباً 2:30 بجے امپھال میں 1,200 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم اس کے بعد آسام کا دورہ کریں گے اور تقریبا شام 5 بجے گوہاٹی میں بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کے 100ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ مجمع عام سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم 14 ستمبر کو آسام میں 18,530 کروڑ روپے سے زیادہ کے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی کے بڑےمنصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ صبح تقریبا11 بجے درنگ میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مجمع عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد، وہ آسام بائیو ایتھنول پرائیویٹ لمیٹڈ، گولا گھاٹ میں، تقریباً دوپہر 1:45 پر نومالی گڑھ ریفائنری پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ وہ گولا گھاٹ میں پولی پروپیلین پلانٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
وزیر اعظم 15 ستمبر کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے اور 16ویں کمبائنڈ کمانڈرز کانفرنس-2025 کا کولکاتہ میں، صبح تقریباً 9:30 بجے افتتاح کریں گے۔
اس کے بعد وزیر اعظم بہار کا دورہ کریں گے اور تقریباً دوپہر 2:45 بجے پورنیہ ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے۔ مزید برآں، وہ پورنیہ میں تقریباً 36,000 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے اور اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وہ بہار میں قومی مکھانہ بورڈ کا بھی آغاز کریں گے۔
وزیراعظم میزورم میں
وزیر اعظم ایزول میں 9000 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ یہ منصوبے ریلوے، شاہراہ، توانائی، کھیل سمیت متعدد شعبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہیں۔
عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور آخری میل تک رابطے کی فراہمی کے تئیں اپنی عہد بندی کے مطابق وزیر اعظم 8,070 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت سے تعمیر شدہ بیرابی-سائرنگ نئی ریلوے لائن کا افتتاح کریں گے، جو میزورم کی راجدھانی کو پہلی بار ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑے گی۔ دشوار گزارپہاڑی علاقے میں تعمیر کردہ ریل لائن پروجیکٹ میں پیچیدہ ارضیاتی حالات میں 45 سرنگیں تعمیر کی گئی ہیں۔ مزید برآں، اس میں 55 بڑے پل اور 88 چھوٹے پل بھی شامل ہیں۔ میزورم اور ملک کے باقی حصوں کے درمیان براہ راست ریلوے رابطے سے خطے کے لوگوں کو محفوظ، موثر اور کفایتی سفر کا متبادل ملے گا۔ یہ غذائی اجناس، کھادوں اور دیگر ضروری اشیاء کی بروقت اور قابل اعتماد فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا، اس طرح مجموعی لاجسٹک کارکردگی اور علاقائی رسائی میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم اس موقع پر تین نئی ایکسپریس ٹرینوں، سائرنگ (ایزول) - دہلی (آنند وہار ٹرمینل) راجدھانی ایکسپریس، سائرنگ-گوہاٹی ایکسپریس اور سائرنگ-کولکاتہ ایکسپریس کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ ایزول کو اب راجدھانی ایکسپریس کے ذریعے دہلی سے براہ راست جوڑا جائے گا۔ سائرنگ-گوہاٹی ایکسپریس میزورم اور آسام کے درمیان نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گی۔ سائرنگ-کولکاتہ ایکسپریس میزورم کو براہ راست کولکاتہ سے جوڑے گی۔ اس بہتر رابطے سے اسپتالوں، یونیورسٹیوں اور بازاروں تک رسائی میں بہتری آئے گی، اس طرح پورے خطے میں تعلیمی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور خطے میں سیاحت کو نمایاں طور پر فروغ ملے گا۔
سڑک کے بنیادی ڈھانچوں کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے ضمن میں ، وزیر اعظم متعدد سڑکوں کے تعمیراتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں ایزول بائی پاس روڈ، تھینزول – سیالسک روڈ اور خانکاون – رونگورا روڈ کے تعمیراتی منصوبےشامل ہیں۔
وزیر اعظم ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو فار نارتھ ایسٹ ریجن (پی ایم – ڈی ای وی آئی این ای) اسکیم کے تحت 500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی 45 کلومیٹر طویل ایزول بائی پاس روڈ کا مقصد ایزول شہر کی بھیڑ کو کم کرنا، لنگلئی، سیاہا، لانگٹلئی، لینگپوئی ہوائی اڈے اور سائرنگ ریلوے اسٹیشن کے درمیان رابطے کو بہتر بنانا ہے۔ اس سے جنوبی اضلاع سے ایزول کے سفر کا وقت تقریباً 1.5 گھنٹے کم ہوگا، جس سے خطے کے لوگوں کو کافی آسانی ہوگی ۔ نارتھ ایسٹ اسپیشل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) (سڑکوں) کے تحت بہت سے باغبانی کاشتکاروں، ڈریگن پھلوں کے کاشتکاروں، دھان کی کاشت کرنے والوں، اور ادرک کے پروسیسرز کو فائدہ پہنچے گا، جبکہ ایزول-تھنیزول-لنگلئی ہائی وے کے ساتھ رابطہ بہتر ہوگا۔ ضلع سرچھیپ میں این ای ایس آئی ڈی ایس(سڑکوں) کے تحت خانکاون-رونگورا روڈ کی تعمیر سے منڈیوں تک بہتر رسائی فراہم ہوگی اور باغبانی کے مختلف کاشتکاروں اور علاقے کے دیگر لوگوں کو فائدہ پہنچے گا، جبکہ مجوزہ جنجر پروسیسنگ پلانٹ کے قیام میں مدد ملے گی ۔
وزیر اعظم لانگٹلئی – سیاہا روڈ پر چھمتوئی پُوئی ریور پل کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ ہر موسم میں رابطہ فراہم کرے گا اور سفر کے وقت میں دو گھنٹے کی کمی کرے گا۔ اس پل کی تعمیر سے کالادان ملٹی ماڈل ٹرانزٹ فریم ورک کے تحت سرحد پار تجارت کی حمایت ہوگی۔
وزیر اعظم کھیلوں کی ترقی کے لیے کھیلو انڈیا ملٹی پرپز انڈور ہال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ توئی کول میں بننے والا ہال جدید کھیلوں کی سہولیات سے آراستہ ہوگا جس میں ایک کثیر مقصدی انڈور میدان بھی شامل ہے جس کے ذریعہ میزورم کے نوجوانوں کو پروان چڑھاکر قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں انہیں فائدہ پہنچایا جائے گا۔
خطے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بناتے ہوئے، وزیر اعظم ایرول کے مولکھانگ میں 30 ٹی ایم ٹی پی اے (ہزار میٹرک ٹن سالانہ) ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کا مقصد میزورم اور پڑوسی ریاستوں میں ایل پی جی کی مستحکم اور قابل اعتماد سپلائی کو یقینی بنانا ہے ، جس سےصاف رسوئی ایندھن تک آسان رسائی فراہم ہوگی۔ اس سے مقامی روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
وزیر اعظم پردھان منتری جن وِکاس کاریہ کرم(پی ایم جے وی کے) اسکیم کے تحت کاورتھا میں رہائشی سہولت والے اسکول کا بھی افتتاح کریں گے۔ آرزومندانہ ضلع ممیت میں واقع اسکول جدید کلاس رومز، ہاسٹل، اور کھیلوں کی سہولیات سے آراستہ ہے،جس میں فٹ بال کا ایک مصنوعی میدان بھی شامل ہے۔ اس سے 10,000 سے زیادہ بچوں اور نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا، جس سے طویل مدتی سماجی اور تعلیمی ترقی کی بنیاد پڑے گی ۔
سب کے لیے معیاری تعلیم کے اپنے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم تلنگونم میں ایکلویہ ماڈل ریزیڈینشیل اسکول کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس اسکول سے بچوں کے تعلیمی اندراج میں بہتر ی آئے گی ، ترک تعلیم کی شرح کم ہوگی، اور قبائلی نوجوانوں کے لیے جامع تعلیمی مواقع فراہم ہوں گے۔
وزیراعظم منی پور میں
منی پور کی جامع، پائیدار اور ہمہ جہت ترقی کے واسطے اپنی عہد بندی کے مطابق، وزیر اعظم چوراچاند پور میں 7,300 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں میں منی پور کی شہری سڑکیں، نکاسی آب اور اثاثہ جات کے نظم میں بہتری کے منصوبے شامل ہیں جن کی مالیت 3,600 کروڑ روپے ہے۔ ان میں2500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 5 نیشنل ہائی وے کے پروجیکٹس، منی پور انفوٹیک ڈیولپمنٹ (ایم آئی این ڈی) پروجیکٹ، 9 مقامات پر ورکنگ ویمن ہاسٹل اور دیگر شامل ہیں۔
وزیر اعظم امپھال میں 1,200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ ان میں منتری پوکھری کا سول سکریٹریٹ،منتری پوکھری میں آئی ٹی ایس ای زیڈ بلڈنگ اور نیا پولیس ہیڈ کوارٹر، دہلی اور کولکاتہ میں منی پور بھون اور ایما مارکیٹس، 4 اضلاع میں خواتین کی منفرد مارکیٹ شامل ہے۔
وزیراعظم آسام میں
وزیر اعظم 13 ستمبر کو، گوہاٹی میں بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کے 100 ویں یوم پیدائش کی یادگاری تقریبات میں شرکت کریں گے۔ یہ جشن ڈاکٹر ہزاریکا کی زندگی اور میراث کے احترام میں منعقد ہوگا، جن کی آسامی موسیقی، ادبی اور ثقافتی خدمات بے مثال ہیں۔
وزیر اعظم 14 ستمبر کو آسام میں 18,530 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی کے بڑے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم درنگ میں متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں میں درنگ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال اور جی این ایم اسکول اور بی ایس سی،نرسنگ کالج شامل ہیں، جن سے علاقے میں طبی تعلیم اور صحت کی نگہداشت کی فراہمی بہتر ہوگی ؛ گوہاٹی رنگ روڈ پروجیکٹ سے شہری نقل و حرکت میں اضافہ ہوگا، ٹریفک کم ہوگی ، اور دارالحکومت کے اندر اور اس کے مضافات میں رابطے بہتر ہوں گے ۔اور دریائے برہمپتر پر کورووا-نارینگی پل سے رابطےبہتر ہوں گےاور خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔
گولا گھاٹ کے نومالی گڑھ میں، وزیر اعظم نومالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) میں آسام بائیو ایتھنول پلانٹ کا افتتاح کریں گے جس کا مقصد صاف توانائی کو فروغ دینا اور حیاتیاتی ایندھن پر انحصار کم کرنا ہے۔
وہ نومالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) میں پولی پروپیلین پلانٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جس سے آسام کے پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں اہم اضافہ ہوگا۔ اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور خطے کی مجموعی سماجی اقتصادی ترقی ہوگی۔
وزیر اعظم مغربی بنگال میں
ایک مضبوط، محفوظ اور خود کفیل ہندوستان کے تئیں اپنے پختہ عزم کے مطابق، وزیر اعظم 15 ستمبر کو کولکاتہ میں 16ویں کمبائنڈ کمانڈرز کانفرنس-2025 کا افتتاح کریں گے اور خطاب کریں گے۔ یہ مسلح افواج کا اعلیٰ سطحی ذہن سازی کا فورم ہے، جس میں ملک کی اعلیٰ سول اور فوجی قائدین خیالات کا تبادلہ کرنے اور ہندوستان کی فوجی تیاریوں کی مستقبل رخی ترقی کے لیے بنیاد فراہم کرنے کے لیے اکٹھے ہونے والے ہیں۔
دو سال میں ایک بار منعقد ہونے والی 16ویں کمبائنڈ کمانڈرز کانفرنس 15 سے 17 ستمبر تک کولکاتہ میں منعقد ہوگی۔ اس سال کی کانفرنس کا موضوع‘‘اصلاحات کا سال - مستقبل کے لیے انقلاب آفریں’’ ہے۔
وزیراعظم بہار میں
وزیر اعظم بہار میں قومی مکھانہ بورڈ کا افتتاح کریں گے۔ یہ بورڈ مکھانہ کی پیداوار اور نئی ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دے گا، فصل کٹائی کے بعد کے انتظام کو مضبوط کرے گا، قیمت میں اضافے اور پروسیسنگ کو فروغ دے گا اور مکھانہ کی مارکیٹ، برآمد اور برانڈ کی ترقی کو آسان بنائے گا، اس طرح بہار اور ملک بھر کے مکھانہ کےکسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔
ملک میں مکھانہ کی کل پیداوار میں بہار کا حصہ تقریباً 90 فیصد ہے۔ کلیدی اضلاع جیسے کہ مدھوبنی، دربھنگہ، سیتامڑھی، سہرسہ، کٹیہار، پورنیہ، سپول، کشن گنج اور ارریہ بنیادی مرکز کے طور پر کام کرتے ہیں کیونکہ ان میں سازگار موسمی حالات اور زرخیز مٹی پائی جاتی ہے جو اعلیٰ معیار کے مکھانہ کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ بہار میں مکھانہ بورڈ کے قیام سے ریاست اور ملک میں مکھانہ کی پیداوار کو بڑے پیمانے پر فروغ ملے گا اور عالمی نقشے پر اس شعبے میں بہار کی موجودگی کو تقویت ملے گی۔
وزیر اعظم پورنیہ ہوائی اڈے کے نئے سول انکلیو میں عبوری ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے جس سے خطے میں ہوائی مسافروں کو سنبھالنے کی گنجائش میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم پورنیہ میں تقریباً 36,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم بھاگلپور کے پیر پینٹی میں 3x800میگاواٹ کے تھرمل پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ بہار میں نجی شعبے کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی جس کی مالیت 25,000 کروڑ روپے ہوگی۔ اسے الٹرا سپر حساس اورکم اخراج والی ٹیکنالوجی سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ وقف شدہ بجلی فراہم کرے گا اور بہار کی توانائی کے تحفظ کو مضبوط کرے گا۔
وزیر اعظم 2680 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے کوسی-میچی انٹرا اسٹیٹ ریور لنک پروجیکٹ کے فیز 1 کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ پروجیکٹ نہر کو اپ گریڈ کرنے پر مرکوز ہے،جس میں ڈیسلٹنگ، تباہ شدہ ڈھانچے کی تعمیر نو اور سیٹلنگ بیسن کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ اس کے اخراج کی صلاحیت کو 15,000 سے بڑھا کر 20,000 کیوسک کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ اس سے شمال مشرقی بہار کے متعدد اضلاع کو آبپاشی کی توسیع، سیلاب پر قابو پانے اور زراعتی استحکام کا فائدہ ہوگا۔
ریل رابطے کو بہتر بنانے کے واسطے اپنی عہد بندی کے مطابق، وزیر اعظم بہار میں ریل پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے اور متعدد ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
وزیر اعظم وکرم شیلا – کٹاریہ کے درمیان 2,170 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کی ریل لائن کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس سے دریائے گنگا کے پار براہ راست ریل رابطہ ہو گا۔ یہ گنگا کے آر پار براہ راست ریلوے لنک فراہم کرے گا جس سے خطے کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔
وزیر اعظم 4,410 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی ارریہ - گلگلیہ (ٹھاکر گنج) کے درمیان نئی ریلوے لائن کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم ارریہ – گلگلیہ (ٹھاکر گنج) سیکشن میں ٹرین سروس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے جو ارریہ اور کشن گنج اضلاع کے درمیان براہ راست ریلوے رابطہ قائم کرتا ہے، جس سے پورے شمال مشرقی بہار تک رسائی میں نمایاں بہتری آنے والی ہے۔ وہ جوگبنی اور داناپور کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو بھی جھنڈی دکھائیں گے، جس سے ارریہ، پورنیہ، مدھے پورہ، سہرسہ، کھگڑیا، بیگوسرائے، سمستی پور، مظفر پور، ویشالی اور پٹنہ جیسے اضلاع کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ وہ سہرسہ اور چھیہرتا (امرتسر) اور جوگبنی اور ایروڈ کے درمیان امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ یہ ٹرینیں تمام خطوں میں اقتصادی، ثقافتی اور سماجی انضمام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جدید ، بہتر سہولیات اور تیز سفری صلاحیتیں فراہم کریں گی۔
وزیر اعظم پورنیہ میں سیکس سورٹڈ سیمین سہولت کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ راشٹریہ گوکل مشن کے تحت ایک جدید ترین سیمین اسٹیشن ہے، جو سالانہ 5 لاکھ جنسی طور پر افزودہ منی کی ڈوز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی سہولت میک ان انڈیا اور آتمنربھر بھارت کے وژن کے مطابق، اکتوبر 2024 میں شروع کی جانے والی مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتی ہے۔ مادہ بچھڑوں کی پیدائش کے زیادہ امکانات کو قدرت دے کر، یہ ٹیکنالوجی چھوٹے، پسماندہ کسانوں اور بغیر زمین والے مزدوروں کو زیادہ متبادل حاصل کرنے ،گائے کے تحفظ، معاشی دباؤ کو کم کرنے، اور ڈیری پیداوار میں بہتری کے ذریعے ان کی آمدنی بڑھانے میں مدد کرے گی۔
وزیر اعظم پی ایم اے وائی (آر) کے تحت 35,000 دیہی استفادہ کنندگان اور پی ایم اے وائی (یو) کے تحت 5,920 شہری استفادہ کنندگان کے لیے منعقد ہونے والی گرہ پرویش کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے اور چند مستفیدین کو چابیاں سونپیں گے۔
وزیر اعظم بہار میں ڈی اے وائی – این آر ایل ایم کے تحت کلسٹر لیول فیڈریشنوں میں تقریباً 500 کروڑ روپے کے کمیونٹی انویسٹمنٹ فنڈز بھی تقسیم کریں گے اور چند سی ایل ایف صدور کو چیک سونپیں گے۔
********
ش ح ۔ م ش ع ۔ م الف
U NO-5927
(Release ID: 2165998)
Visitor Counter : 2
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam