وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 12 ستمبر کو نئی دہلی میں ‘گیان بھارتم’ پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم گیان بھارتم پورٹل کا آغاز کریں گے ، جو مخطوطات کے ڈیجیٹائزیشن ، تحفظ اور عوام تک رسائی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے
کانفرنس کا موضوع:‘مخطوطات کی ورثے کے ذریعے ہندوستان کی علمی میراث کی بازیابی’ہے
کانفرنس کا مقصد ہندوستان کی بے مثال مخطوطات کی دولت کو زندہ کرنا ہے
Posted On:
11 SEP 2025 4:57PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 ستمبر کو شام 4:30 بجے نئی دہلی میں واقع وگیان بھون میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ گیان بھارتم پورٹل کا بھی آغاز کریں گے جو مخطوطات کے ڈیجیٹائزیشن ، تحفظ اور عوام تک رسائی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایک وقف ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے ۔
یہ کانفرنس 11 سے 13 ستمبر تک‘‘مخطوطات کے ورثے کے ذریعے ہندوستان کی علمی میراث کی بازیابی’’ کے موضوع کے تحت منعقد ہوگی۔یہ کانفرنس سرکردہ اسکالرز ، تحفظ پسندوں،(کنزرویشنسٹ) تکنیکی ماہرین اور پالیسی ماہرین کو یکجا کرنے کا کام کرے گی، تاکہ وہ ہندوستان کی بے مثال مخطوطات کی دولت کو زندہ کرنے کے راستوں پر غور و خوض کریں اور اسے عالمی علمی مکالمے کے مرکز میں رکھیں ۔ اس میں ایک نمائش بھی شامل ہوگی جس میں مخطوطات کے تحفظ ، ڈیجیٹائزیشن ٹیکنالوجیز ، میٹا ڈیٹا کے معیارات ، قانونی فریم ورک ، ثقافتی سفارت کاری ، اور قدیم رسم الخط کی تشریح جیسے اہم شعبوں پر نایاب مخطوطات اور علمی پیشکشوں کی نمائش کی جائے گی ۔
********
ش ح۔م م۔ن ع
U-5903
(Release ID: 2165732)
Visitor Counter : 2
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam