وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جناب موہن بھاگوت کو ان کے 75 ویں یوم پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایک مضمون شیئر کیا
Posted On:
11 SEP 2025 8:57AM by PIB Delhi
جناب موہن بھاگوت جی کی 75 ویں سالگرہ کے خصوصی موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک مضمون شیئر کیا، جو ان کی متاثر کن زندگی اور قومی خدمت کے لیے اٹل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے مادر ہند کی مسلسل خدمت میں جناب موہن جی کی درازیٔ عمر اور صحت مند زندگی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، سماجی تبدیلی, ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط کرنے کے لیے ان کی پوری زندگی وقف کرنے کا اعتراف کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹس میں جناب مودی نے کہا:
‘‘وسود دھیوکٹمبکم کے اصول سے متاثر ہو کر جناب موہن بھاگوت جی نے اپنی پوری زندگی سماجی تبدیلی ، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط کرنے کے لیے وقف کر دی ہے’’۔
ان کی 75 ویں سالگرہ کے خاص موقع پر موہن جی اور ان کی متاثر کن شخصیت پر چند خیالات لکھے۔ مادر ہند کی خدمت میں ان کی درازیٔ عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دعا گو ہوں’’۔
nm-4.com/Cvvs0Y”
‘‘وسودھیو کٹمبکم کے منتر سے متاثر ہو کرموہن بھاگوت جی نے اپنی پوری زندگی مساوات اور بھائی چارے کے جذبے کو تقویت دینے کے لیے وقف کر دی ہے۔
موہن جی کے 75 ویں یوم پیدائش کے خاص موقع پر جو مادر ہند کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، میں نے ان کی متاثر کن شخصیت کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ میں ان کی درازیٔ عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دعا گو ہوں’’۔
*******
ش ح۔ ظ ا-
UR No. 5869
(Release ID: 2165514)
Visitor Counter : 2
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam