وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ہندوستان- امریکہ تعلقات کے استحکام کی تصدیق کی

Posted On: 10 SEP 2025 7:52AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان-امریکہ تعلقات کے استحکام کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ دونوں ممالک اپنی عوام کے روشن،زیادہ خوشحال مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ایکس پر امریکی صدر کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا:

’’ہندوستان اور امریکہ قریبی دوست اور فطری شراکت دار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے تجارتی مذاکرات ہندوستان امریکہ شراکت داری کی لامحدود صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی راہ ہموار کریں گے۔ ہماری ٹیمیں اس تعلق سے مذاکرات  کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ میں صدر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کا بھی منتظر ہوں۔ ہم دونوں ممالک کے لوگوں کے روشن اور زیادہ خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

realDonaldTrump@

POTUS” @

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ م ح۔ع ن)

U. No. 5822


(Release ID: 2165160) Visitor Counter : 2