وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم ہند کی صدر میکرون سے ٹیلی فون پر گفتگو
یوکرین میں تنازع کے پرامن حل کے لیے حالیہ پیش رفت پر لیڈروں کا تبادلۂ خیال
دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا
وزیرِ اعظم صدر میکرون کو بھارت میں اے آئی امپیکٹ سمٹ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر
Posted On:
06 SEP 2025 6:22PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج فرانسیسی جمہوریہ کے صدر محترم ایمانوئل میکرون سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، دفاع، سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مثبت انداز میں اس کی قدر دانی کی۔ رہنماؤں نے ہورائزن 2047 روڈ میپ، بھارت- بحر الکاہل روڈ میپ اور دفاعی صنعتی روڈ میپ کے مطابق بھارت-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کو بھی دہرایا۔
انہوں نے یوکرین میں تنازع کو ختم کرنے کی حالیہ کوششوں پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ وزیرِ اعظم جناب مودی نے تنازع کے پرامن حل اور جلد امن و استحکام کی بحالی کے لیے بھارت کی مستقل حمایت کو دوبارہ اجاگر کیا۔
وزیرِ اعظم جناب مودی نے صدر میکرون کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فروری 2026 میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والے اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کی اور وہ صدر میکرون کو بھارت میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ وہ رابطے میں رہیں گے اور عالمی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5731
(Release ID: 2164412)
Visitor Counter : 2
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam