وزیراعظم کا دفتر
سنگاپور کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کےخطاب کا متن
Posted On:
04 SEP 2025 1:43PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیراعظم وانگ،
دونوں ممالک کے مندوبین،
میڈیا کے ساتھیو،
نمسکار!
عہدہ سنبھالنے کے بعد ، ہندوستان پہلی بار آنے پر میں وزیراعظم وانگ کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ دورہ اس تناظر میں بھی خاص ہے ، کیونکہ اس سال ہم اپنے تعلقات کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
ساتھیو،
پچھلے سال، میرے سنگاپور کے دورے کے دوران، ہم نے اپنے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا درجہ دیا تھا۔ اس ایک سال میں ہماری بات چیت اور تعاون میں تیزی آئی ہے۔
آج، جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں، سنگاپور ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ سنگاپور سے ہندوستان میں بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ ہمارے دفاعی تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ عوام سے عوام کے تعلقات گہرے اور متحرک ہیں۔
آج، ہم نے اپنی شراکت داری کے مستقبل کے سلسلے میں ایک تفصیلی روڈ میپ تیار کیا ہے۔ ہمارا تعاون صرف روایتی شعبوں تک محدود نہیں رہے گا۔ بدلتے وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایڈوانس مینوفیکچرنگ، گرین شپنگ، ہنر مندی، سول نیوکلیئراور شہری پانی کے انتظام جیسے شعبے بھی توجہ کا مرکز رہیں گے۔
ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دوطرفہ جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے اور آسیان کے ساتھ ہمارے آزادانہ تجارتی معاہدے کا بروقت جائزہ لیا جائے گا تاکہ ہماری باہمی تجارت کو تقویت ملے۔
ہماری ریاستیں بھی ہندوستان-سنگاپور تعلقات میں اہم شراکت دار ہوں گی۔ جنوری میں جب صدر تھرمن نے ہندوستان کا دورہ کیا تو انہوں نے اڈیشہ کا بھی دورہ کیا۔ پچھلے ایک سال میں اڈیشہ، تلنگانہ، آسام اور آندھرا پردیش کے وزرائے اعلیٰ نے سنگاپور کا دورہ کیا ہے۔ گجرات میں گفٹ سٹی ہماری اسٹاک مارکیٹوں کو جوڑنے کے لیے ایک اور نیا وسیلہ بن گیا ہے۔
ساتھیو،
سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم پارٹنرشپ کے معاہدے نے گزشتہ سال دستخط کئے تھے ، جس نے بھی تحقیق اور ترقی کو ایک نئی سمت دی ہے۔ ‘سیمی کون انڈیا’ کانفرنس میں سنگاپور کی کمپنیوں کی فعال شرکت اپنے آپ میں ایک بڑی بات ہے۔
سنگاپور، چنئی میں مہارت کے لیے ایک قومی مرکز کے قیام میں مدد کرے گا۔ یہ مرکز جدید مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ہنر مند افرادی قوت تیار کرے گا۔
ساتھیو،
ٹیکنالوجی اور اختراع ہماری شراکت داری کے مضبوط ستون ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اے آئی، کوانٹم اور دیگر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ خلائی شعبے میں آج کا معاہدہ خلائی سائنس کے شعبے میں تعاون میں ایک نئے باب کا اضافہ کر رہا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستان-سنگاپور ہیکاتھون کا اگلا دور اس سال کے آخر میں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جوڑنے کے لیے منعقد کیا جائے گا۔
‘یو پی آئی’ اور ‘پے ناؤ’ ہمارے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی کامیاب مثالیں ہیں اور یہ خوشی کی بات ہے کہ 13 نئے ہندوستانی بینک اس میں شامل ہوئے ہیں۔
گرین اور ڈیجیٹل شپنگ کوریڈورز کے لیے آج دستخط کیے گئے معاہدے سے گرین فیول سپلائی چین اور میری ٹائم سیکٹر میں ڈیجیٹل پورٹ کلیئرنس کو فروغ ملے گا۔ ہندوستان اپنی بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی سے کام کر رہا ہے۔ اس میں سنگاپور کا تجربہ انتہائی مفید ہے۔آج ہم نے سنگا پور کی کمپنی ایس پی اے انٹرنیشنل کی جانب سے تیار کردہ بھارت ممبئی کنٹینر ٹرمینل فیز-2 کا افتتاح کیا۔ اس سے ہماری کنٹینر ہینڈلنگ کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
ساتھیو،
سنگاپور ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔ ہم آسیان کے ساتھ تعاون کرنے اور انڈو پیسفک خطے میں امن اور استحکام کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
دہشت گردی کے بارے میں ہمارے مشترکہ خدشات ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام انسانیت دوست ممالک کا فرض ہے کہ وہ یکجہتی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کے لوگوں کے تئیں ہمدردی اور اور دہشت گردی کے خلاف ہماری لڑائی میں تعاون کے لئے، میں وزیر اعظم وانگ اور سنگاپور کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
عالی جناب،
ہمارےیہ تعلقات محض سفارت کاری تک محدود نہیں ہیں۔
یہ ایک با مقصد شراکت داری ہے۔
جومشترکہ اقدار میں پر مبنی ہے۔
باہمی مفادات کے مطابق ہے
اوراس میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ وژن کارفرما ہے۔
ہماری اس شراکت دار میں آپ کی ذاتی کوششوں کیلئے میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔
بہت بہت شکریہ۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع ر
U.NO.5650
(Release ID: 2163684)
Visitor Counter : 2
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam