وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی جی ایس ٹی شرحوں میں کمی اور اصلاحات کی تجاویز کو متفقہ طور پر منظورکرنے پر جی ایس ٹی کونسل کی تعریف کی،جو عام آدمی، کسانوں، ایم ایس ایم ایز، متوسط طبقے، خواتین اور نوجوانوں کے لیے مفید ثابت ہوں گی
Posted On:
03 SEP 2025 11:00PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ مرکز اور ریاستوں پر مشتمل جی ایس ٹی کونسل نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی جی ایس ٹی شرحوں میں کمی اور اصلاحات سے متعلق تجاویز کو اجتماعی طور پر منظور کیا ہے، جو عام آدمی، کسانوں، ایم ایس ایم ایز، متوسط طبقے، خواتین اور نوجوانوں کے لیے فائدہ مندثابت ہوں گی۔ جناب مودی نے کہا کہ ‘‘وسیع تر اصلاحات ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں گی اور سب کے لیے بالخصوص چھوٹے تاجروں اور کاروباریوں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنائیں گی’’۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘اپنی یومِ آزادی کی تقریر کے دوران میں نے جی ایس ٹی میں نئی نسل کی اصلاحات لانے کے اپنے عزم کا ذکر کیا تھا۔
مرکزی حکومت نے عام لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے اور معیشت کو مضبوط کرنے کے مقصد سے جی ایس ٹی شرحوں میں جامع توازن اور عمل کی اصلاحات کے لیے ایک تفصیلی تجویز تیار کی تھی۔
یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مرکز اور ریاستوں پر مشتمل @GST_Councilنے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی جی ایس ٹی شرحوں میں کٹوٹی اور اصلاحات کی تجاویز کو اجتماعی طور پر منظور کر لیا ہے، جس سے عام آدمی، کسانوں، ایم ایس ایم ایز، متوسط طبقے، خواتین اور نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔
وسیع تر اصلاحات ہمارے شہریوں کی زندگی کو بہتر بنائیں گی اور سب کے لیے بالخصوص چھوٹے تاجروں اور کاروباری حضرات کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنائیں گی۔"
*****
(ش ح –م ع ن- ج ا)
U. No.5636
(Release ID: 2163581)
Visitor Counter : 2
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam