وزیراعظم کا دفتر
وزیرِاعظم 2 ستمبر کو بہار راجیہ جیویکا نِدھی ساکھ سہکاری سنگھ لمیٹڈ کا افتتاح کریں گے
جیویکا نِدھی دیہی خواتین کاروباری افراد کو مالی وسائل تک بآسانی اور حسب استطاعت رسائی فراہم کرے گی
جیویکا نِدھی مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرے گی، جس سے مالی وسائل کی براہِ راست اور شفاف منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے گا
Posted On:
01 SEP 2025 3:28PM by PIB Delhi
وزیرِاعظم نریندر مودی 2 ستمبر کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بہار راجیہ جیویکا نِدھی ساکھ سہکاری سنگھ لمیٹڈ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیرِاعظم متعلقہ ادارے کے بینک اکاؤنٹ میں 105 کروڑ روپے بھی منتقل کریں گے۔
جیویکا نِدھی کے قیام کا مقصد جیویکا سے وابستہ کمیونٹی کے اراکین کو سستے شرح سود پر مالی وسائل تک آسان اورحسب استطاعت رسائی فراہم کرنا ہے۔ جیویکا کی تمام رجسٹرڈ کلسٹر سطح کی فیڈریشنیں اس سوسائٹی کی رکن بنیں گی۔ اس ادارے کے انتظام وانصرام کے لیے بہار حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت بھی فنڈز فراہم کرے گی۔
جیویکا کے سیلف ہیلپ گروپس سے یعنی اپنی مدد آپ گروپ سے وابستہ خواتین میں کاروباری سرگرمیاں سالوں کے دوران فروغ پا چکی ہیں، جس کے نتیجے میں دیہی علاقوں میں متعدد چھوٹے کاروبار اور پروڈیوسر کمپنیوں کا قیام عمل میں آیا ہے۔ تاہم، خواتین کاروباری افراد اکثر مائیکروفنانس اداروں پر منحصر رہتی ہیں جو 18 فیصد سے 24 فیصد تک زیادہ سود وصول کرتے ہیں۔ جیویکا نِدھی کو ایک متبادل مالیاتی نظام کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے تاکہ مائیکروفنانس اداروں پر انحصارکو کم کیا جا سکے اور کم سود کی شرح پر بڑے قرضے وقت پر دستیاب ہوں۔
یہ نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرے گا، جس سے جیویکا دیدیوں کے بینک اکاؤنٹس میں فنڈز کی منتقلی تیز اور شفاف ہوگی۔ اس مقصد کے لیے 12,000 کمیونٹی کیڈرز کو ٹیبلٹس اورمتعلقہ آلات سے آراستہ کئے جارہے رہیں۔
اس اقدام سے دیہی خواتین میں کاروباری ترقی کو مزید مضبوط بنانے اور کمیونٹی کی قیادت میں چلنے والے اداروں کی ترقی کو تیز کرنے کی توقع ہے۔ تقریباً 20 لاکھ خواتین بہار کے مختلف حصوں سے اس تقریب میں شرکت کریں گی۔
************
ش ح ۔ م م ع ۔ م ا
Urdu No-5530
(Release ID: 2162677)
Visitor Counter : 7
Read this release in:
Bengali-TR
,
Odia
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam