وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی کو فن لینڈ کے صدر الیکزینڈر اسٹب کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی
دونوں قائدین نے یوکرین میں جاری تنازعے کے حل کے لیے حالیہ کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم مودی نے امن و استحکام کی جلد از جلد بحالی کے لیے بھارت کی پیہم حمایت کا اعادہ کیا
دونوں قائدین نے تجارت، تکنالوجی اور پائیداری جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے طریقوں کے بارے میں بھی بات چیت کی
Posted On:
27 AUG 2025 8:32PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج جمہوریہ فن لینڈ کے صدر عزت مآب الیکزینڈر اسٹب کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی۔
صدر اسٹب نے یوکرین میں تنازعے کے حل پر واشنگٹن میں یورپ، امریکہ اور یوکرین کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے بارے میں اپنا تجزیہ ساجھا کیا۔
وزیر اعظم مودی نے تنازعے کے پرامن حل اور امن و استحکام کی جلد بحالی کے لیے ہندوستان کی پیہم حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-فن لینڈ کے باہمی تعلقات میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور کوانٹم تکنالوجیوں، 6جی، مصنوعی ذہانت، سائبر سیکورٹی اور پائیداری سمیت ابھرتے ہوئے شعبوں میں شراکت داری میں اضافے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر اسٹب نے باہمی طور پر فائدہ مند ہندوستان-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے لیے فن لینڈ کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 2026 میں ہندوستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اے آئی امپیکٹ سربراہ اجلاس کی کامیابی کے لیے حمایت کی بھی تصدیق کی۔
وزیر اعظم نے صدر اسٹب کو جلد ہی بھارت آنے کی دعوت دی۔ دونوں قائدین نے رابطے میں بنے رہنے پر اتفاق کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5378
(Release ID: 2161398)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam