صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

گنیش چترتھی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 26 AUG 2025 4:50PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے گنیش چترتھی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا :-

"گنیش چترتھی کے پرمسرت موقع پر، میں ملک میں یا بیرون ملک ہر ہندوستانی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

یہ تہوار بڑی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ بھگوان شری گنیش کو حکمت اور فلاح و بہبود کے منبع کے طور پر پوجا جاتا ہے۔ ہم نئے آغاز اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ان کی برکتیں چاہتے ہیں۔ یہ تہوار ہمیں نئے اہداف اور مثبت جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔

آئیے ہم اپنے ماحول کا تحفظ کرتے ہوئے اس تہوار کو منائیں، اور ایک صاف ستھرا، سرسبز و شاداب اور زیادہ خوشحال قوم کی تعمیر میں اپنا رول ادا کریں۔"

صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

********

ش ح۔  ع و ۔خ م

UNO-5317


(Release ID: 2160935)