وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

قومی خلائی دن کے موقع پر وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

Posted On: 23 AUG 2025 12:13PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ کے ساتھیوں، اسرو اور خلائی شعبے کے تمام سائنسدانوں اور انجینئروں، اور میرے پیارے ہم وطنوں!

قومی خلائی دن پر آپ سب کو نیک خواہشات۔ اس بار خلائی دن کاموضوعہے’ آریہ بھٹ سے گگنیان تک‘۔ اس میں ماضی کا اعتماد بھی ہے اور مستقبل کا عزم بھی۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ اتنے کم وقت میں قومی خلائی دن ہمارے نوجوانوں میں جوش اور کشش کا موقع بن گیا ہے۔ یہ ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔ میں خلائی شعبے سے وابستہ تمام لوگوں، سائنسدانوں، تمام نوجوانوں کو قومی خلائی دن پر مبارکباد دیتا ہوں۔ حال ہی میں،بھارت نے فلکیات اور فلکی طبیعیات پر بین الاقوامی اولمپیاڈ کی بھی میزبانی کی ہے۔ اس مقابلے میں دنیا کے ساٹھ سے زائد ممالک کے تقریباً تین سو نوجوانوں نے حصہ لیا۔ بھارت کے نوجوانوں نے بھی تمغے جیتے، یہ اولمپیاڈ خلائی شعبے میں بھارت کی ابھرتی ہوئی قیادت کی علامت ہے۔

ساتھیوں!

مجھے خوشی ہے کہ اسرو نے انڈین اسپیس ہیک تھون اور روبوٹکس چیلنج جیسے اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ خلا کے تئیں نوجوان دوستوں کی دلچسپی بڑھ سکے۔ میں ان مقابلوں کے طلباء اور جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ساتھیوں!

خلائی شعبے میں ایک کے بعد ایک نئے سنگ میل عبور کرنا بھارت اور بھارتیہ سائنسدانوں کی فطرت بن چکی ہے۔ دو سال قبلبھارت چاند کے جنوبی قطب پر پہنچ کر تاریخ رقم کرنے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔ ہم دنیا کا چوتھا ملک بھی بن گئے ہیں جس کے پاس خلا میں ڈاکنگ-ان ڈاکنگ کی صلاحیت ہے۔ ابھی تین دن پہلے میں گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا سے ملا۔ انہوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ترنگا لہرا کر ہر بھارتیوں کو فخر سے بھر دیا۔ وہ لمحہ، وہ احساس جب وہ مجھے ترنگا دکھا رہا تھا، الفاظ سے باہر ہے۔ گروپ کیپٹن شبھانشو کے ساتھ اپنی گفتگو میں، میں نے نئے بھارت کے نوجوانوں کیبے پناہ ہمت اور لامحدود خواب دیکھے ہیں۔ ان خوابوں کو آگے لے جانے کے لیے ہم بھارت کا ’خلائی مسافر پول‘ بھی تیار کرنے جا رہے ہیں۔ آج، خلائی دن کے موقع پر، میں اپنے نوجوان دوستوں کو بھارت کے خوابوں کو پنکھ دینے کے لیے اس خلاباز پول میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔

 

دوستوں!

آج بھارت سیمی کریوجینک انجن اور الیکٹرک پروپلشن جیسی اہم ٹیکنالوجیز میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ جلد ہی آپ تمام سائنسدانوں کی محنت سےبھارت گگن یان بھی اڑائے گا اور آنے والے وقت میں بھارت اپنا خلائی اسٹیشن بھی بنائے گا۔ فی الحال، ہم چاند اور مریخ پر پہنچ چکے ہیں۔ اب ہمیں گہری خلا کے ان حصوں کا جائزہ لینا ہے، جہاں انسانیت کے مستقبل کے لیے بہت سے اہم راز پوشیدہ ہیں! کہکشاؤں سے پرے ہمارا افق ہے!!

دوستوں!

لامحدود خلا ہمیں ہمیشہ یہ محسوس کرواتا ہے کہ کوئی بھی اسٹاپ آخری اسٹاپ نہیں ہے۔ میرا ماننا ہے کہ خلائی شعبے میں کہیں بھی کوئی حتمی اسٹاپ نہیں ہونا چاہیے، حتیٰ کہ پالیسی کی سطح پر بھی۔ اور اسی لیے میں نے لال قلعہ سے کہا تھا کہ ہمارا راستہ اصلاح، کارکردگی اور تبدیلی کا راستہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 11 سالوں میں ملک نے خلائی شعبے میں یکے بعد دیگرے بڑی اصلاحات کی ہیں۔ ایک وقت تھا جب خلا جیسے مستقبل کے شعبے ملک میں بہت سی پابندیوں میں جکڑے ہوئے تھے۔ ہم نے یہ بیڑیاں کھول دیں۔ ہم نے خلائی ٹیکنالوجی میں نجی شعبے کو اجازت دی۔ اور آج دیکھیں، ملک میں 350 سے زیادہ اسٹارٹ اپ خلائی ٹیکنالوجی میں جدت اور سرعت کے انجن کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں ان کی موجودگی بھی نظر آتی ہے۔ ہمارے نجی شعبے کی طرف سے بنایا گیا پہلا پی ایس ایل وی راکٹ بھی جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔ مجھے خوشی ہے کہبھارت کا پہلا نجی مواصلاتی سیٹلائٹ بھی بنایا جا رہا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کنسٹیلیشن کو لانچ کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ آپ تصور کر سکتے ہیں، خلائی شعبے میںبھارت کے نوجوانوں کے لیے بڑی تعداد میں مواقع پیدا ہونے والے ہیں۔

دوستوں!

پندرہ اگست کو لال قلعہ سے میں نے کئی ایسے علاقوں کا ذکر کیا تھا جن میں بھارت کا خود انحصار ہونا بہت ضروری ہے۔ میں نے ہر شعبے کو اپنے اہداف مقرر کرنے کو کہا ہے۔ آج خلائی دن کے موقع پر میں ملک کے خلائی اسٹارٹ اپس سے پوچھوں گا کہ کیا ہم اگلے پانچ سالوں میں خلائی شعبے میں پانچ ایک یونیکارن پیدا کر سکتے ہیں؟ اس وقت ہم بھارتیہ سرزمین سے ہر سال 5-6 بڑی لانچ دیکھتے ہیں۔ میں چاہوں گا کہ پرائیویٹ سیکٹر آگے آئے اور اگلے 5 سالوں میں ہم اس پوزیشن پر پہنچ جائیں جہاں ہم ہر سال 50 راکٹ لانچ کر سکیں۔ ہر ہفتے ایک۔ اس کے لیے حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ اگلی نسل کی اصلاحات کرے جس کی ملک کو ضرورت ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، حکومت ہر قدم پر آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

دوستوں!

بھارت خلائی ٹکنالوجی کو سائنسی تلاش کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے میں آسانی کا ذریعہ سمجھتا ہے۔ آج خلائی ٹیکنالوجی بھی بھارت میں حکمرانی کا حصہ بن رہی ہے۔ فصل بیمہ یوجنا میں سیٹلائٹ پر مبنی تشخیص ہو، سیٹلائٹ کے ذریعے ماہی گیروں کو فراہم کی جانے والی معلومات اور تحفظ ہو، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ہو یا پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان میں جیو اسپیشل ڈیٹا کا استعمال ہو، آج خلا میں بھارت کی ترقی عام شہریوں کی زندگی کو آسان بنا رہی ہے۔ اس سمت میں، مرکز اور ریاستوں میں خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کے لیے کل نیشنل میٹ 2.0 کا بھی انعقاد کیا گیا۔ میں چاہتا ہوں کہ ایسی کوششیں مستقبل میں بھی جاری رہیں۔ ہمارے خلائی اسٹارٹ اپس کو بھی نئے حل فراہم کرنے چاہئیں اور شہریوں کی خدمت کے لیے نئی اختراعات کرنی چاہئیں۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں خلا میں بھارت کا سفر نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ اس یقین کے ساتھ، ایک بار پھر آپ سب کو قومی خلائی دن کی بہت بہت مبارکباد۔ شکریہ!

***

 

(ش ح۔اص)

UR No 5225


(Release ID: 2160067)