وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

فرانس کے صدر میکرون کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر با ت چیت


یوکرین اور مغربی ایشیا میں تنازعات کے پرامن حل کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال

وزیرِاعظم جناب مودی کا امن و استحکام کی فوری بحالی کے لیے بھارت کی مستقل حمایت کا اعادہ

بھارت-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

Posted On: 21 AUG 2025 6:30PM by PIB Delhi

آج وزیرِاعظم جناب نریندر مودی کو جمہوریہ فرانس کے صدر جناب ایمانوئل میکرون کی جانب سے ایک ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے یوکرین اور مغربی ایشیا کے خطے میں جاری تنازعات کے پرامن حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر میکرون نے واشنگٹن میں یورپ، امریکہ اور یوکرین کے رہنماؤں کے درمیان حالیہ ملاقاتوں پر اپنا تجزیہ پیش کیا، اور غزہ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔

وزیرِاعظم جناب مودی نے ان تنازعات کے پرامن حل اور امن و استحکام کی جلد بحالی کے لیے بھارت کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔

رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے میں پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں تجارت، دفاع، سول نیوکلیئر تعاون، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے شامل تھے۔ دونوں نے بھارت-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کو دہرایا، اور سال 2026 کو 'سالِ اختراع ' (ایئر آف اننوویشن) کے طور پر شایانِ شان طریقے سے منانے پر اتفاق کیا۔

صدر میکرون نے بھارت اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے)کی جلد تکمیل کے لیے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تمام اہم امور پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –اس ک۔ ع ر)

U. No.5110


(Release ID: 2159381)