محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

روزگار کی پیداوار کو بڑھانے کے لیےپردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا کا آغاز


بہتر فراہمی کے لیے چودہ اہم فلاحی اسکیموں کو ای-شرم کے ساتھ مربوط کیا گیا

Posted On: 21 AUG 2025 3:16PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے یکم جولائی 2025 کو روزگار سے منسلک ترغیبی (ای ایل آئی) اسکیم کو منظوری دی، جس کا نام پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا رکھا گیا ہے، تاکہ مینوفیکچرنگ کے شعبے پر خصوصی توجہ کے ساتھ تمام شعبوں میں روزگار پیدا کرنے، روزگار کے قابل بنانے اور سماجی تحفظ کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ اسکیم زیادہ ورکرز کی ضرورت والی  وزارتوں، ٹریڈ یونینوں، صنعتی انجمنوں اور ماہرین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔ زیادہ ورکرز کی ضرورت والی وزارتوں/محکموں کے نمائندوں پر مشتمل ایک نگراں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، اسکیم کے موثر نفاذ، قریبی نگرانی اور باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ایگزیکٹو کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

اس اسکیم کی رجسٹریشن کی مدت یکم اگست 2025 سے31 جولائی 2027 تک دو سال ہے اور مالی سال 2025-26 سے مالی سال 2031-32 کی مدت کے لیے 99,446 کروڑ روپے کا بجٹ ہے۔ اسکیم دو حصوں پر مشتمل ہے -حصہ اے اور حصہ بی اور ملازمین اور آجروں دونوں کو مراعات کے ذریعے مدد فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ یہ اسکیم حصہ اے کے تحت 1.92 کروڑ نئے اہل ملازمین کو مراعات فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کے حصہ بی کے تحت آجروں کو تقریباً 2.59 کروڑ اضافی ملازمتیں تخلیق کرنے کے لیےترغیب فراہم کرتی ہے۔

غیر منظم کارکنوں کے لیے مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ای-شرم کو ون اسٹاپ اقدام کے طور پر تیار کرنے سے متعلق بجٹ اعلان 2024-25 کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے، محنت اور روزگار کی وزارت نے 21 اکتوبر 2024 کو ای-شرم-’’ون اسٹاپ سولیوشن‘‘ کا آغاز کیا۔ ای-شرم-’’ون اسٹاپ-سولیوشن‘‘ میں ایک ہی پورٹل پر مختلف سماجی تحفظ/فلاحی اسکیموں کا انضمام شامل ہے۔ یہ ای-شرم پر رجسٹرڈ غیر منظم کارکنوں کو سماجی تحفظ کی اسکیموں تک رسائی حاصل کرنے اور ای-شرم کے ذریعے اب تک ان کے ذریعے حاصل کردہ فوائد کو دیکھنے کے قابل بناتا ہے۔

اب تک مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں کی چودہ اسکیموں کو ای-شرم کے ساتھ مربوط/شامل کیا جا چکا ہے، تاکہ ای-شرم کارڈ ہولڈرز کو فوائد اور سماجی تحفظ، بیمہ یا ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں تک رسائی فراہم کی جا سکے۔ ان اسکیموں میں پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم سَونِدھی)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)، نیشنل فیملی بینیفٹ اسکیم (این ایف بی ایس)، مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس) پردھان منتری آواس یوجنا-دیہی (پی ایم اے وائی-جی)، آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی)، پردھان منتری آواس یوجنا-شہری (پی ایم اے وائی-یو)، پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)، پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا (پی ایم –کے ایم وائی) ، ایک ملک ایک راشن کارڈ (او این او آر سی) اور پردھان منتری مترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) شامل ہیں۔

مذکورہ اسکیموں کے علاوہ ای-شرم کو پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم-ایس وائی ایم)، نیشنل کیریئر سروس (این سی ایس)، اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ)، یونیفائیڈ موبائل ایپلی کیشن فار نیو ایج گورننس (امنگ)، ڈیجیٹل لاکر (ڈیجی لاکر)، مائی اسکیم اور اوپن گورنمنٹ ڈیٹا پلیٹ فارم (او جی ڈی) کے ساتھ بھی مربوط کیا گیا ہے۔

غیر منظم کارکنوں کے لیے ای-شرم اور اس سے وابستہ خدمات کی دستیابی اور رسائی کو مزید بڑھانے کے لیے، محنت اور روزگار کی وزارت نے 24 فروری 2025 کو باضابطہ طور پر ای-شرم موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کیا۔ یہ ایپلی کیشن ای-شرم پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط فلاحی اسکیموں تک بروقت رسائی کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس سے رسائی اور صارف کی سہولت دونوں کو نمایاں طور پر تقویت ملتی ہے۔

حکومت نے مالی سال 2025-26 کے اپنے بجٹ اعلان میں آن لائن پلیٹ فارم (پلیٹ فارم ورکرز) کے گیگ ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم اقدامات یعنی ای-شرم پورٹل پر ان کا رجسٹریشن، شناختی کارڈ جاری کرنا اور آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی) کے تحت حفظان صحت کے فوائد میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

*****

ش ح۔ک ح۔ ن م۔

U-5076


(Release ID: 2159185)