سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دو پہیہ گاڑیوں سے ٹول پلازہ پر یوزر فیس وصولی کے حوالے سے فرضی خبروں کے بارے میں وضاحت

Posted On: 21 AUG 2025 1:23PM by PIB Delhi

سوشل میڈیا پر دو پہیہ گاڑیوں سے ٹول پلازہ پر فیس وصولی کے حوالے سے گردش کرنے والی فرضی خبروں کے تناظر میں، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) یہ وضاحت کرنا چاہتی ہے کہ ملک بھر میں قومی شاہراہوں اور نیشنل ایکسپریس ویز پر دو پہیہ گاڑیوں سے کسی قسم کی یوزر فیس وصول نہیں کی جاتی۔قومی شاہراہوں پر یوزر فیس کی وصولی’’نیشنل ہائی وے فیس (ریٹس کے تعین اور وصولی) رولز، 2008‘‘ کے تحت کی جاتی ہے اور دو پہیہ گاڑیوں سے ٹول فیس وصول کرنے کی فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

رولز کے مطابق ، ٹول پلازہ پر صارف فیس چار یا اس سے زیادہ پہیوں والی گاڑیوں سے لی جاتی ہے جس میں کار ، جیپ ، وین یا لائٹ موٹر وہیکل/لائٹ کمرشل وہیکل ، لائٹ گڈز وہیکل یا منی بس/بس یا ٹرک/ہیوی کنسٹرکشن مشینری (ایچ سی ایم) یا ارتھ موونگ ایکوپمنٹ (ای ایم ای) یا ملٹی ایکسل وہیکل (ایم اے وی) (تین سے چھ ایکسل)/اوور سائزڈ گاڑیاں (سات یا اس سے زیادہ ایکسل) شامل ہیں ۔

******

ش ح ۔ م م ۔ م ا

Urdu No-5068


(Release ID: 2158972)