صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
بھارتی خارجہ سروس کے زیر تربیت افسران نے صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کی
ہماری سفارتی کوششیں ہماری گھریلو ضروریات اور 2047 تک وِکست بھارت کے ہدف کے ساتھ ہم آہنگ ہونی چاہئے:صدر جمہوریہ مرمو
Posted On:
19 AUG 2025 1:56PM by PIB Delhi
آج (19 اگست 2025) بھارتی خارجہ سروس (بیچ 2024) کے زیر تربیت افسران نے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے انہیں انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس )میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ جب وہ اپنی اس نئی ذمہ داری کا آغاز کریں، تو انہیں ہماری تہذیبی دانش کے اقدار ،امن، کثرتیت، عدم تشدد اور مکالمے کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔ ساتھ ہی انہیں ہر اُس ثقافت سے آنے والے خیالات، لوگوں اور نقطہ نظر کے لیے بھی کھلا ذہن رکھنا چاہیے جس کا وہ سامنا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا تیزی سے تبدیلیوں سے گزر رہی ہے جغرافیائی سیاسی تبدیلیاں، ڈیجیٹل انقلاب، ماحولیاتی تبدیلی، اور کثیرالجہتی نظام میں بڑھتی ہوئی کشمکش ان میں شامل ہیں۔ ایسے حالات میں نوجوان افسران کی پھرتی اور حالات سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت ہی ہماری کامیابی کی کلید ثابت ہوگی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج بھارت دنیا کے اہم ترین مسائل کے حل کا ایک لازمی حصہ ہے ،چاہے وہ عالمی شمال اور جنوب کے درمیان عدم مساوات سے پیدا ہونے والے مسائل ہوں، سرحد پار دہشت گردی کے خطرات ہوں یا ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات۔ بھارت نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے بلکہ ایک مسلسل ابھرتی ہوئی معاشی طاقت بھی ہے۔ ہماری آواز کو دنیا میں مقام حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاروں کی حیثیت سے، انڈین فارن سروس کے افسران بھارت کا پہلا چہرہ ہوں گے جو دنیا ان کے الفاظ، عمل اور اقدار میں دیکھے گی ۔
صدر جمہوریہ نے موجودہ دور میں ثقافتی سفارت کاری کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دل و جان سے قائم ہونے والے رشتے ہمیشہ زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ چاہے وہ یوگا، آیوروید اور باجرہ ہوں، یا بھارت کی موسیقی، فنون، زبانوں اور روحانیت کی روایات، ان تمام ورثوں کو دنیا بھر میں متعارف کرانے اور فروغ دینے کے لیے زیادہ تخلیقی اور پُرعزم کوششیں کی جانی چاہیے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری سفارتی کوششیں ہماری گھریلو ضروریات اور 2047 تک وِکست بھارت کے ہدف کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں ہونی چاہیے۔ انہوں نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ خود کو نہ صرف بھارت کے مفادات کے محافظ سمجھیں بلکہ اس کی روح کا سفیر بھی تصور کریں۔
Please click here to see the President's Speech-
*****
ش ح۔ ش آ ۔ت ا
U-NO-4886
(Release ID: 2157938)