وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے خلاباز شبھانشو شکلا سے بات چیت کی

Posted On: 18 AUG 2025 8:09PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج خلا باز شبھانشو شکلا کے ساتھ ایک یادگار اور بامعنی ملاقات کی، جو ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں نے کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، جن میں جناب شکلا کے خلائی تجربات، سائنس و ٹیکنالوجی میں بھارت کی پیش رفت اور ملک کے پرعزم انسانی خلائی مشن — "گگن یان" شامل ہیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے لکھا:

"شبھانشو شکلا کے ساتھ بہترین گفتگو ہوئی۔ ہم نے کئی موضوعات پر بات کی، جن میں ان کے خلائی تجربات، سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی اور بھارت کا پرعزم گگن یان مشن شامل ہے۔ بھارت ان کی اس کامیابی پر فخر کرتا ہے۔"

@gagan_shux"

***

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :4865   )


(Release ID: 2157714)