محنت اور روزگار کی وزارت
پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا پورٹل کا آغاز
پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا کے لیے رجسٹریشن کو آسان بنانے کے لیے پورٹل کا اعلان وزیر اعظم نے اپنے 12 ویں یوم آزادی کے خطاب میں کیاتھا
تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کی لاگت والی یہ اسکیم ، 3.5 کروڑ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ترغیب دے گی
پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا تمام شعبوں میں روزگار پیدا کرنے ، روزگار اور سماجی تحفظ کو بڑھانے میں مدد کرے گی
Posted On:
18 AUG 2025 4:45PM by PIB Delhi
پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا پورٹل کا، جس میں پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور جس کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے 12 ویں یوم آزادی کے خطاب میں کیا تھا، آغاز ہوگیا ہے ۔
مرکزی کابینہ نے یکم جولائی 2025 کو روزگار سے منسلک ترغیبی اسکیم کو منظوری دی ، جسے پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا کا نام دیا گیا ہے ۔ 99446کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ ، اس اسکیم کا مقصد دو سال کی مدت میں ملک میں 3.5 کروڑ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔
پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا کا مقصد مینوفیکچرنگ کے شعبے پر خصوصی توجہ کے ساتھ تمام شعبوں میں روزگار پیدا کرنے ، روزگار کے قابل بنانے اور سماجی تحفظ کو بڑھانا ہے ۔ اس اسکیم کے فوائد یکم اگست 2025 اور 31 جولائی 2027 کے درمیان پیدا ہونے والی ملازمتوں پر لاگو ہوں گے ۔
یہ اسکیم نو روزگار نوجوانوں کو دو قسطوں میں 15,000 روپے تک کی ترغیب فراہم کرے گی اور نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے آجروں کو فی نیا ملازم 3000 روپے ماہانہ تک کی ترغیب فراہم کرے گی ۔
اسکیم کے حصہ اے کے تحت پہلی بار ملازمین کو تمام ادائیگیاں آدھار برج پیمنٹ سسٹم (اے بی پی ایس) کا استعمال کرتے ہوئے فوائد کی براہ راست منتقلی (ڈی بی ٹی) موڈ کے ذریعے کی جائیں گی ۔ حصہ بی کے تحت آجروں کو ادائیگی براہ راست طور پر ان کے پین سے منسلک کھاتوں میں کی جائے گی ۔
آجر اب پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا پورٹل (https://pmvbry.epfindia.gov.in یا https://pmvbry.labor.gov.in) پر جا سکتے ہیں اور ایک بار رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکتے ہیں ۔
پہلی مرتبہ ویب سائٹ پرآنے والے تمام افراد کو امنگ ایپ پر دستیاب چہرے کی تصدیق کی ٹیکنالوجی (ایف اے ٹی) کے ذریعے یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) تیار کرنا ہوگا ۔
اسکیم کے فوائد:
ملازم:
· سماجی تحفظ کی کوریج میں توسیع کے ذریعے ملازمت کو باضابطہ بنانا
· نوکری کی تربیت پر پہلی بار کام کرنے والوں کو ملازمت کے قابل بنانا
· مستقل روزگار کے ذریعے ملازمت کی اہلیت میں بہتری لانا
· مالی خواندگی کی مہارتیں پیدا کرنا
آجر:
· اضافی روزگار پیدا کرنے کی آفسیٹ لاگت
· افرادی قوت کے استحکام اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانا
· سماجی تحفظ کی کوریج کو فروغ دینا
پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا کو وزارت محنت و روزگار کے ذریعے ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے ذریعے نافذ کیا جائے گا جو ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ اور متفرق دفعات ایکٹ 1952 کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے ۔
************
ش ح۔م ع۔ ج ا
(U: 4845)
(Release ID: 2157619)
Visitor Counter : 14