وزیراعظم کا دفتر
آتم نربھر بھارت: ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد!
Posted On:
15 AUG 2025 10:20AM by PIB Delhi
اناسی ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے دفاع، ٹیکنالوجی، توانائی، خلائی اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ہندوستان کی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے آتم نر بھر بھارت کو وکست بھارت کے کلیدی بنیادوں میں سے ایک کے طور پر اجاگر کیا۔ آپریشن سندور کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک خود مختاری اور مقامی صلاحیتیں خطرات سے فیصلہ کن طور پر نمٹنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، خود انحصاری کو قومی طاقت، وقار اور 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کی بنیاد بناتی ہے۔
آتم نربھر بھارت: پی ایم مودی کی اہم جھلکیاں
- دفاعی خود انحصاری اور آپریشن سندور: پی ایم مودی نے آپریشن سندور کو ہندوستان کی دفاعی خود انحصاری کے مظاہرے کے طور پر سراہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی صلاحیتیں جس میں میڈ ان انڈیا ہتھیار، ہندوستان کو فیصلہ کن اور آزادانہ طور پر کام کرنے کے قابل بناتے ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ قومی سلامتی غیر ملکی انحصار پر انحصار نہیں کر سکتی۔
- جیٹ انجن میں خود انحصاری: انہوں نے ہندوستانی اختراع کاروں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کے اندر جیٹ انجن تیار کریں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مستقبل کی دفاعی ٹیکنالوجی مکمل طور پر گھریلو اور خود انحصاری ہو۔
- سیمی کنڈکٹرز اور ہائی ٹیک لیڈرشپ: ہندوستان 2025 کے آخر تک میڈ ان انڈیا سیمی کنڈکٹر چپس لانچ کرے گا، جو کہ اہم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ملک کی بڑھتی ہوئی طاقت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی مسابقت کے لیے اے آئی، سائبر سکیورٹی، ڈیپ ٹیک، اور آپریٹنگ سسٹمز میں جدت پر زور دیا۔
- خلائی شعبہ کی آزادی:
- گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا کی نمایاں کامیابیوں کا ذکرکرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے اپنے خلائی اسٹیشن کے لیے پرجوش منصوبوں کا اعلان کیا، جو مقامی خلائی صلاحیتوں کے ایک نئے دور کا اشارہ ہے۔
- انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 300 سے زیادہ اسٹارٹ اپس سیٹلائٹ، ایکسپلوریشن اور جدید خلائی ٹیکنالوجیز میں فعال طور پر اختراعات کر رہے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہندوستان نہ صرف حصہ لے رہا ہے بلکہ خلائی سائنس اور ریسرچ میں عالمی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔
صاف اور قابل تجدید توانائی .5
- پی ایم مودی نے توانائی کی آزادی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے روشن مستقبل اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایسا کیاجان ضروری ہے اور یہ کیا جائے گا۔
- انہوں نے اعلان کیا کہ جب دنیا گلوبل وارمنگ پر بحث کر رہی ہے وہیں ہندوستان نے ابھی تک 2030 تک 50 فیصدصاف توانائی حاصل کرنے کا عزم کیا ہے، پھر بھی اپنے لوگوں کے عزائم کی بدولت یہ ہدف 2025 تک پورا ہو گیا ہے۔
- شمسی، ایٹمی، ہائیڈرو، اور ہائیڈروجن توانائی کو ترقی دی گئی ہے، جو توانائی کی آزادی کی طرف ایک فیصلہ کن قدم ہے۔
- پی ایم مودی نے پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت کے ذریعے جوہری توانائی کو وسعت دینے پر ہندوستان کی توجہ کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ 10 نئے جوہری ری ایکٹر اس وقت کام کر رہے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی آزادی کے 100 ویں سال تک، ملک کا مقصد اپنی جوہری توانائی کی صلاحیت کو دس گنا بڑھانا، توانائی کی خود انحصاری کو مضبوط کرنا اور پائیدار ترقی کی حمایت کرنا ہے۔
.6 قومی کلیدی معدنیات کا مشن: توانائی، صنعت اور دفاع کے لیے ضروری وسائل کو محفوظ بنانے کے لیے ہندوستان نے 1,200 مقامات کی تلاش کیلئے'نیشنل کریٹیکل منرلز مشن' کا آغاز کیا ہے۔ پی ایم مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان معدنیات کو کنٹرول کرنے سے اسٹریٹجک خودمختاری مضبوط ہوتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہندوستان کے صنعتی اور دفاعی شعبہ خود انحصار رہیں۔
.7 نیشنل ڈیپ واٹر ایکسپلوریشن مشن: ہندوستان اپنے گہرے پانی کے توانائی کے وسائل کو بروئے کار لائے گا، توانائی کی خود انحصاری کو مضبوط کرے گا اور غیر ملکی ایندھن کی درآمدات پر انحصار کم کرے گا۔
.8 زرعی خود انحصاری اور کھاد: پی ایم مودی نے کسانوں کو بااختیار بنانے اور قومی غذائی تحفظ کے تحفظ کے لیے مقامی طور پر کھاد پیدا کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ درآمداتی انحصار کو کم کرنا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ملک کا زرعی شعبہ آزادانہ طور پر پروان چڑھے، کسانوں کی فلاح و بہبود کا تحفظ کرے اور ہندوستان کی اقتصادی خودمختاری کو مضبوط کرے۔
.9 ڈجیٹل خودمختاری اور مقامی پلیٹ فارم: پی ایم مودی نے نوجوانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان کے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ڈجیٹل انفراسٹرکچر کو تیار کریں اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مواصلات، ڈیٹا اور تکنیکی ماحولیاتی نظام محفوظ اور آزاد رہیں، ہندوستان کی ڈجیٹل خود مختاری کو تقویت دیں۔
.10 ادویات اور اختراع میں خود انحصاری: پی ایم مودی نے "دنیا کی فارمیسی" کے طور پر ہندوستان کی طاقت کو اجاگر کیا اور تحقیق اور ترقی میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہمیں انسانیت کی فلاح کے لیے بہترین اور سستی ادویات فراہم کرنے والا نہیں بننا چاہیے؟
- انہوں نے گھریلو فارماسیوٹیکل اختراع میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کو اجاگر کیا، نئی ادویات، ویکسین اور زندگی بچانے والے علاج مکمل طور پر ہندوستان کے اندر تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
- ہندوستان کے کوڈ-19 ردعمل سے تحریک حاصل کرتے ہوئے جہاں دیسی ویکسینز اور کو-ون جیسے پلیٹ فارم نے عالمی سطح پر لاکھوں جانوں کو بچایا، انہوں نے ملک پر زور دیا کہ وہ اختراع کے اس جذبے کو وسعت دیں۔
- انہوں نے محققین اور صنعت کاروں سے نئی ادویات اور طبی ٹکنالوجیوں کے لیے پیٹنٹ حاصل کرنے کا اپیل کی اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہندوستان نہ صرف اپنی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرتا ہے بلکہ عالمی فلاح و بہبود میں بھی اپنا حصہ ڈالتا ہے اور خود کو طبی خود انحصاری اور اختراع کے مرکز کے طور پر قائم کرتا ہے۔
.11 سودیشی کو چمپئن بنانا: پی ایم مودی نے شہریوں اور دکانداروں پر زور دیا کہ وہ 'ووکل فار لوکل' پہل کے تحت ہندوستان میں تیار کردہ سامان کو چمپئن بنائیں اس بات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سودیشی کو فخر اور طاقت سے جنم لینا چاہیے، مجبوری سے نہیں۔ انہوں نے دکانوں کے باہر "سودیشی" بورڈز جیسے دکھائی دینے والے فروغ پر زور دیا، تاکہ خود انحصاری کو فروغ دیا جا سکے، انٹرپرینیورشپ کو سپورٹ کیا جا سکے اور ہندوستان کی اقتصادی اور صنعتی بنیاد کو مضبوط کیا جا سکے۔
.12 مشن سدرشن چکر: روایت کا احترام اور دفاع کو مضبوط بنانا: پی ایم مودی نے "مشن سدرشن چکر" کے آغاز کا اعلان کیا، جس کا مقصد دشمن کی دفاعی دراندازی کو بے اثر کرنا اور ہندوستان کی جارحانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
انہوں نے مشن کو پورانک شری کرشن کے سدرشن چکر سے جوڑ تے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ہندوستان جدید دفاعی اختراعات کی رہنمائی کے لیے اپنے بھرپور ثقافتی اور افسانوی ورثے سے تحریک حاصل کرتا ہے۔ یہ مشن اسٹریٹجک خودمختاری کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کو واضح کرتا ہے اور کسی بھی خطرے کے لیے تیز، درست اور طاقتور ردعمل کو یقینی بناتا ہے۔
*****
ش ح- ظ ا
UR No. 4748
(Release ID: 2156723)
Read this release in:
Odia
,
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Nepali
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada