وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم مودی نے صدر زیلنسکی سے بات کی
صدر زیلنسکی نے یوکرین سے متعلق حالیہ پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
وزیر اعظم نے تنازعہ کے پرامن حل کے لیے ہندوستان کے مستقل موقف اور امن کی جلد از جلد بحالی کی کوششوں کی حمایت کی تصدیق کی
قائدین نے ہندوستان-یوکرین دو طرفہ شراکت میں پیش رفت کا جائزہ لیا
Posted On:
11 AUG 2025 6:39PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر، عزت مآب جناب ولودیمیر زیلینسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
صدر زیلینسکی نے یوکرین سے متعلق حالیہ پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے صدر زیلینسکی کا شکریہ ادا کیا اور تنازع کے پرامن حل اور امن کی جلد از جلد بحالی کی کوششوں کے لیے بھارت کے مستقل اور مضبوط موقف کی توثیق کی۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے بھارت کے عزم کو دہرایا۔
دونوں رہنماؤں نے بھارت اور یوکرین کے دو طرفہ شراکت داری میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
***
ش ح۔ ف ش ع
U: 4543
(Release ID: 2155241)
Visitor Counter : 11
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam