زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں راجستھان میں کسانوں کی حفاظت اور فصلوں کے بیمہ کے دعووں کی ادائیگی کے لیے ایک عظیم الشان پروگرام کل منعقد ہوگا


جھنجھنو سے، مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور دیگر ریاستوں کے کسانوں کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت فصل بیمہ کے دعوے کی رقم تقسیم کریں گے

اس تقریب میں مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما موجود ہوں گے

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت، 30 لاکھ کسانوں کو کل 3,200 کروڑ روپے کی ڈیجیٹل ادائیگیاں حاصل ہوں گی

مدھیہ پردیش کے کسانوں کو 1,156 کروڑ روپے، راجستھان کے کسانوں کو 1,121 کروڑ روپے، چھتیس گڑھ کے کسانوں کو 150 کروڑروپے، اور دیگر ریاستوں کے کسانوں کو 773 کروڑ روپے ملیں گے

Posted On: 10 AUG 2025 3:35PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت کسان دوست پالیسیوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی شفاف نظام کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں شروع کی گئی پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت، 11 اگست 2025 کو جھنجھنو، راجستھان میں ایک تاریخی انشورنس کلیم کی ادائیگی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کی صدارت زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیرشیوراج سنگھ چوہان  کریں گے اور مہمانِ خصوصی راجستھان کے وزیرِ اعلیٰ جناب  بھجن لال شرما ہوں گے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری، راجستھان کے وزیر زراعت ڈاکٹر کروری لال مینا، مقامی عوامی نمائندے، کسان لیڈر اور وزارت اور ریاستی حکومت کے اعلیٰ افسران تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔ یہ پروگرام 11 اگست بروز پیر دوپہر 12 بجے جھنجھنو ہوائی پٹی پر منعقد کیا جائے گا، جس میں جھنجھنو سمیت مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ سیکر، جے پور، کوٹ پٹلی بہرود کے کسانوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، جبکہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے لاکھوں کسان بھی ورچوئل میڈیم کے ذریعے تقریب میں شامل ہوں گے۔

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدام کے تحت ملک میں پہلی بار 3,200 کروڑ روپے سے زیادہ کی فصل بیمہ کلیم کی رقم 30 لاکھ سے زیادہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 11 اگست کو براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر بھیجی جائے گی تاکہ دیہی ہندوستان کے کروڑوں کسانوں کی معاشی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس میں راجستھان کے 7 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو 1100 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ملے گی۔

جناب  شیوراج سنگھ کے مطابق ریاست وار بیمہ کے دعوے کے تحت مدھیہ پردیش کے کسانوں کو 1,156 کروڑ روپے کا براہ راست فائدہ ملے گا، راجستھان کے کسانوں کو 1,121 کروڑ روپے، چھتیس گڑھ کے کسانوں کو 150 کروڑ روپے اور باقی ریاستوں کے کسانوں کو 773 کروڑ روپے ملیں گے۔

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ٹیکنالوجی اور شفافیت ایک اہم پہلو ہے۔ کسانوں کو فصل بیمہ کے دعوے کی رقم کی بروقت ادائیگی مل جائے گی، جس سے ان کی مالی حالت، سرمایہ کاری کا اعتماد اور کاشتکاری میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنے کی طاقت بڑھے گی۔

مرکزی وزیر زراعت نے بتایا کہ حکومت ہند نے کسانوں کے مفاد میں انشورنس کلیم کی ادائیگی کا ایک نیا آسان نظام لاگو کیا ہے، جس میں ریاستوں کے پریمیم شراکت کی رقم کا انتظار کیے بغیر کسانوں کو دعووں کی فوری ادائیگی صرف مرکز کی سبسڈی پر متناسب طور پر ممکن ہوگی۔ خریف 2025 سے، اگر کوئی ریاستی حکومت اپنی سبسڈی دینے میں تاخیر کرتی ہے، تو اس پر 12فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور اسی طرح، اگر انشورنس کمپنیوں کی طرف سے ادائیگی میں تاخیر ہوتی ہے تو، کسانوں کو 12فیصد  جرمانہ ملے گا۔

جناب شیوراج سنگھ نے بتایا کہ سال 2016 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت، اب تک 78 کروڑ سے زیادہ کسانوں کی درخواستوں پر مشتمل 1.83 لاکھ کروڑ روپے کی کلیم رقم تقسیم کی جا چکی ہے، جب کہ کسانوں نے صرف 35,864 کروڑ روپے بطور پریمیم ادا کیے ہیں۔ اوسطاً، دعوے کی 5 گنا سے زیادہ ادائیگی حکومت کی کسان دوست پالیسی کی علامت ہے۔

جناب چوہان نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے کچھ سالوں میں، ییس-ٹیک، ونڈس پورٹل ، اے آئی ڈی ای موبائل ایپ، کرشی رکشک پورٹل اور ہیلپ لائن 14447 جیسی کئی تکنیکی اختراعات کو لاگو کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف دعوے کے تصفیے کی رفتار اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے، بلکہ موسم سے متعلق ڈیٹا زیادہ درست ہو گیا ہے اور کسانوں کو گاؤں کی سطح پر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کسانوں کی محنت اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے ان کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔

************

ش ح۔ ام ۔ م ر

 (U:4465


(Release ID: 2154903)