نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

میرا یووا بھارت (ایم وائی بھارت) پلیٹ فارم نے قومی پرچم کوئز کا اعلان کیا ؛ اس کا مقصد حب الوطنی کو فروغ دینا اور ترنگا کے بارے میں بیداری بڑھانا ہے


کوئزکے فاتحین کے لیے مرکز وزیر برائے امور نوجوان و کھیل کودکے ساتھ سیاچن جانے کا موقع

Posted On: 07 AUG 2025 11:26AM by PIB Delhi

حب الوطنی کو فروغ دینے اور ہندوستانی قومی پرچم کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے ایک منفرد پہل  کے تحت  امور نوجوان اور کھیل کود کی وزارت کے زیراہتمام میرا یووا بھارت (ایم وائی بھارت) نے ملک گیر کوئز مقابلے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ آن لائن کوئز ایم وائی بھارت پورٹل (mybharat.gov.in) پر ہوگا ہے جو تمام شہریوں کو شرکت کرنے اور ترنگا کے بارے میں اپنی معلومات  کی جانچ کرنے کی دعوت دیتا ہے ۔

کوئز کو تمام شرکاء کے لیے ایک دلچسپ اور تعلیمی تجربہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ متعدد انتخاب والے سوالات (ایم سی کیوز) پر مشتمل ہوگا جس میں ہر سوال میں چار آپشن پیش کیے جائیں گے اور اس کا صرف ایک درست جواب ہوگا ۔ مقابلے میں شرکت کے اعتراف میں تمام مدمقابل کو ای سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا ۔

ایک شاندار انعام کے طور پر اعلیٰ نمبر حاصل کرنے والے پچیس شرکاء کو مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل کود، ڈاکٹر منسکھ  مانڈویا کے ساتھ سیاچن کا دورہ کرنے کا ایک یادگار موقع فراہم کیاجائے گا۔


اگرچہ کوئز ایم وائی بھارت پلیٹ فارم پر تمام رجسٹرڈ صارفین کے لیے کھلا ہے ، سیاچن کے دورے کے لیے فاتحین کا انتخاب 21 سے 29 سال کی عمر کے نوجوانوں تک محدود ہوگا ۔ پچیس فاتحین کا حتمی انتخاب ٹاپ اسکوررز کے پول سے کمپیوٹر پر مبنی لاٹری سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا ۔

کوئز میں شرکت کے لیے کوئی داخلہ فیس نہیں ہے ۔ شرکاء کو انعامات کے اہل ہونے کے لیے اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ایم وائی بھارت پورٹل پر ان کے پروفائل درست اور تازہ ترین ہوں ۔

میرا یوا بھارت ([https://mybharat.gov.in/](https://mybharat.gov.in/)) کو ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک واحد سہولت فراہم کرنے والے پلیٹ فارم کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کو اپنے پروفائل بنانے، مختلف رضاکارانہ اور تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے، ماہرین سے رہنمائی حاصل کرنے، دیگر نوجوانوں سے جڑنے وغیرہ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر کئی شراکتی پروگرامز، بشمول تجرباتی تعلیمی پروگرامز(ای ایل پی ایز)، منعقد کیے جاتے ہیں۔ یہ پورٹل دیگر وزارتوں، تنظیموں، صنعتوں، یوتھ کلبز وغیرہ کو بھی مختلف شراکتی سرگرمیاں منعقد کرنے کے لیے ویب اسپیس فراہم کرتا ہے۔ اب تک اس پلیٹ فارم پر 1.76 کروڑ سے زائد نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں۔

 

****

(ش ح۔ م ع ن۔ع ن)

U.N-4269


(Release ID: 2153467)