خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے لیے خصوصی رجسٹریشن مہم کو15 اگست 2025 تک توسیع دے دی گئی ہے
پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے تحت اس کے آغاز سے اب تک 4.05 کروڑ خواتین کو فوائد مل حاصل ہورہے ہیں
Posted On:
04 AUG 2025 3:13PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) کے لیے خصوصی رجسٹریشن مہم کو 15 اگست 2025 تک توسیع دے دی ہے ۔ آنگن واڑی اور آشا کارکنوں کی قیادت میں جاری گھر گھر بیداری اور اندراج کی مہم کا مقصد تمام مجاز حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین تک پہنچنا اور مذکورہ اسکیم کے تحت ان کےبروقت رجسٹریشن کو یقینی بنانا ہے ۔ پی ایم ایم وی وائی حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں (پی ڈبلیو اینڈ ایل ایم) میں تغذیہ سے بھرپور غذا کی حمایت کرنے اور صحتمند رہنے کے رویہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بچیوں کے تئیں مثبت رویہ کو فروغ دینے کے لیے مالی مدد فراہم کرتا ہے ۔
پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) کے تحت خواتین کو زچگی سے پہلے اور بعد میں آرام کرنے کے لیے اجرت کے نقصان کا جزوی معاوضہ فراہم کرنے کے طور پر نقد امداد دی جاتی ہے، تاکہ وہ پہلے بچے کی پیدائش کے دوران بہتر صحت و نگہداشت حاصل کر سکیں۔اس اسکیم کے آغاز سے لے کر 31 جولائی 2025 تک، 4.05 کروڑ سے زائد مستفید خواتین کو کم از کم ایک قسط کی شکل میں زچگی کا فائدہ فراہم کیا جا چکا ہے، جس کی مجموعی رقم 19,028 کروڑ روپے بنتی ہے۔ یہ رقم راست منتقلی (ڈی بی ٹی )کے ذریعے خواتین کے بینک یا ڈاک خانہ کھاتوں میں منتقل کی گئی ہے۔
پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا مشن شکتی کی ذیلی اسکیم ‘سمرتھیا’ کے تحت مرکز کے ذریعے چلائی جانے والی ایک اسکیم ہے ، جو براہ راست فوائد کی منتقلی (ڈی بی ٹی) موڈ کے ذریعے براہ راست مالی مدد فراہم کرتی ہے ۔ پی ایم ایم وی وائی کے تحت ، مشن شکتی اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق ، پہلے بچے کے لیے دو قسطوں میں 5000 روپے کی نقد ترغیبات فراہم کی جاتی ہیں، اور دوسری بچی کے لیے پیدائش کے بعد ایک قسط میں 6000 روپے فراہم کیے جاتے ہیں ۔ اس اسکیم کا مقصد حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں میں صحتمندرہنے کے رویے کو بہتر بنانا اور ملک بھر میں زچگی اور بچوں کی صحت کے بہتر نتائج کو یقینی بنانا ہے ۔
اسکیم کا نفاذ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے عہدیداروں کے ذریعے اپنے فیلڈحکام کی جانب سے نئے پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا سافٹ ویئر (پی ایم ایم وی وائی سافٹ) کا استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے جو مارچ 2023 میں شروع کیا گیا تھا ۔ پی ایم ایم وی وائی سافٹ کے تحت ، یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعے آدھار کی تصدیق ڈیجیٹل طور پر کی جاتی ہے اور نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کی تصدیق کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ فنڈز براہ راست ان کے ڈی بی ٹی سے چلنے والے آدھار سے منسلک بینک یا ڈاک خانے کے کھاتوں میں منتقل کیے جاسکیں ۔ اسکیم کی بلارکاوٹ ہموار فراہمی اور زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پی ایم ایم وی وائی پورٹل میں متعدد اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں ، جس میں مربوط شکایات ماڈیول کومتعارف کیا جانا ، کثیر لسانی اور ٹول فری پی ایم ایم وی وائی ہیلپ لائن (14408) چہرے کی شناخت کے نظام (ایف آر ایس) اور ممکنہ پی ایم ایم وی وائی مستفیدین کی فہرست کا استعمال کرتے ہوئے آدھار پر مبنی بائیو میٹرک تصدیق شامل ہیں۔
******
ش ح۔ ش م ۔ت ا
U-NO-4001
(Release ID: 2152112)