امور داخلہ کی وزارت
پدم ایوارڈز 2026 کیلئے نامزدگی کی آخری تاریخ میں15 اگست 2025 تک توسیع
Posted On:
30 JUL 2025 11:07AM by PIB Delhi
پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں/سفارشات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 سے بڑھا کر 15 اگست 2025 کر دی گئی ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگی/ سفارشات صرف راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) پر آن لائن موصول ہوں گی۔ یوم جمہوریہ، 2026 کے موقع پر اعلان کیے جانے والے پدم ایوارڈز-2026 کے لیے نامزدگیوں/سفارشات کا آغاز 15 مارچ 2025 سے ہوا تھا۔
پدم ایوارڈز، یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ہیں۔ سال 1954 میں قائم کیے گئے ان ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈز ‘شاندار کام’ کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ پدم ایوارڈ فن، ادب اور تعلیم، کھیل، طب، سماجی خدمت، سائنس اور انجینئرنگ، پبلک ورکس، سول سروس، کاروبار اور صنعت وغیرہ میں ممتاز اور غیر معمولی کامیابیوں/خدمت کے لیے دیے جاتے ہیں۔ ذات پات، پیشے، عہدے یا جنس کی تفریق کے بغیر تمام افراد ان ایوارڈز کے اہل ہیں۔ ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو چھوڑ کر سرکاری ملازمین، بشمول پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس میں کام کرنے والے، پدم ایوارڈز کے اہل نہیں ہیں۔
حکومت پدم ایوارڈز کو ‘‘پیپلز پدم’’ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ لہذا، تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ نامزدگی/سفارشات کریں۔ شہری خود کو بھی نامزد کر سکتے ہیں۔ خواتین، سماج کے کمزور طبقوں، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل، معذور افراد اور معاشرے کی بے لوث خدمت کرنے والے افراد میں سے باصلاحیت افراد کی شناخت کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا سکتی ہیں جن کی سربلندی اور کارنامے واقعی تسلیم کیے جانے کے مستحق ہیں۔
نامزدگیوں/سفارشات میں تمام متعلقہ تفصیلات شامل ہونی چاہئیں جیسا کہ پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں بیان کیا گیا ہے، بشمول بیانیہ کی شکل میں ایک حوالہ (زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ) جس میں متعلقہ فیلڈ/ڈسپلن میں تجویز کردہ شخص کی ممتاز اور غیر معمولی کامیابیوں/خدمت کا واضح طور پر ذکر ہو۔
اس سلسلے میں تفصیلی معلومات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ (https://mha.gov.in) پر ‘ایوارڈز اور میڈلز’ کے عنوان کے تحت اور پدما ایوارڈ پورٹل (https://padmaawards.gov.in) پر دستیاب ہے۔ ان ایوارڈز سے متعلق قوانین اور قواعد ویب سائٹ پر https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx لنک کے تحت دستیاب ہیں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ق ا
U.NO.3581
(Release ID: 2150059)
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada