ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے تیزی سے 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' وژن کے تحت بوگیوں، کوچوں، ریلوے انجنوں اور پروپلزن سسٹم کے عالمی برآمد کنندہ کے طور پر ابھر رہی ہے: اشونی ویشنو
مرکزی وزیر برائے ریلوے نے وڈودرا میں آلسٹوم کی ساولی سہولت کے کاموں کا جائزہ لیا اور اس کی دیکھ بھال کے طریقوں کا ارتکازی جائزہ لیا
حکومت ہند کی ’میک ان انڈیا‘ اور ’آتم نربھر بھارت‘جیسی پہل قدمیوں کے تئیں مضبوط عہدبستگی کے ساتھ آلسٹوم نے بھارت سے 3800 سے زائد بوگیوں اور 4000 سے زائد فلیٹ پیکس (ماڈیولز) برآمد کیے، اور دنیا کے لیے ڈیزائن کرنے، ترقی دینے اور فراہم کرانے کے وژن کو تقویت بہم پہنچائی
جناب اشونی ویشنو نے ساولی میں ہندوستانی ریلوے، آلسٹوم، اور گتی شکتی وشو ودیالیہ کے درمیان تربیتی تعاون پر زور دیا
Posted On:
27 JUL 2025 7:30PM by PIB Delhi
ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے وڈودرا، گجرات میں آلسٹوم کی ساولی سہولت کا دورہ کیا، جو ہندوستان میں ریلوے رولنگ اسٹاک کے لیے ایک اہم مینوفیکچرنگ مرکز ہے۔ انہوں نے ساولی سہولت میں آلسٹوم کے آپریشنوں کا جائزہ لیا، جس میں دیکھ بھال کے طریقوں کا ایک ارتکازی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ہر آرڈر کے لیے اپنی مرضی کے مطابق حل تیار کرنے کے آلسٹوم کی مشق کی تعریف کی - ایک اختراع جو ہندوستانی ریلوے کی تقلید کر سکتی ہے - اور ایک تخلیقی اور باہمی تعاون کے فریم ورک کے ذریعے گتی شکتی وشو ودیالیہ کے ساتھ مشترکہ تربیتی پروگرام تیار کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ تمام سرکاری دائرکار کے اداروں کے جنرل منیجرز آلسٹوم کے ساولی یونٹ میں تربیت اور نمائش کے دورے کریں۔ بات چیت میں حفاظتی دیکھ بھال کے لیے سینسر اور مصنوعی ذہانت کا استعمال بھی شامل تھا۔

ساؤلی سہولت جدید ترین مسافر اور ٹرانزٹ ٹرین کاریں تیار کر رہی ہے، جو حکومت ہند کی میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت جیسی پہل قدمیوں کے لیے مضبوط عزم کے ساتھ ہے۔ جدت طرازی اور مینوفیکچرنگ ایکسیلنس پر مضبوط توجہ کے ساتھ، ہندوستان کے 3,400 سے زیادہ انجینئرز دنیا بھر میں 21 آلسٹوم سائٹس کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہے ہیں۔ 2016 سے، ہندوستان نے مختلف بین الاقوامی منصوبوں کے لیے 1,002 ریل کاریں کامیابی کے ساتھ برآمد کی ہیں، جس سے جدید ریل سسٹم کے قابل بھروسہ سپلائر کے طور پر ملک کی پوزیشن کو تقویت ملی ہے۔ کوئنز لینڈ میٹرو پروجیکٹ کے لیے ساولی میں 450 ریل کاریں تیار کی گئیں اور آسٹریلیا کو برآمد کی گئیں۔
ریل کے اہم پرزوں کی برآمدات
ساولی یونٹ نے کامیابی سے جرمنی، مصر، سویڈن، آسٹریلیا اور برازیل سمیت ممالک کو 3,800 سے زیادہ بوگیاں برآمد کی ہیں، ساتھ ہی 4,000 سے زیادہ فلیٹ پیک (ماڈیول) ویانا، آسٹریا کو فراہم کیے گئے ہیں۔ مانیجا یونٹ نے مختلف عالمی منصوبوں میں 5,000 سے زیادہ پروپلزن سسٹم برآمد کر کے اہم کردار ادا کیا ہے۔

بھارت میں تیار، متعدد ممالک میں تنصیب کیا گیا
ہندوستان اس وقت 27 بین الاقوامی سگنلنگ پروجیکٹوں کی قیادت کر رہا ہے اور دنیا بھر میں اضافی 40 پروجیکٹوں کے لیے تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بنگلور کا ڈیجیٹل تجربہ مرکز دنیا بھر میں 120سے زائد پروجیکٹوں کو سپورٹ کرنے کے ذریعے جدت طرازی کرتا ہے، آئی او ٹی ، اے آئی ، بلاک چین اور سائبر سکیورٹی کا استعمال کرتے ہوئے اگلی نسل کے سگنلنگ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
"ڈیزائن، ڈیولپ، اور انڈیا سے دنیا کو فراہم کرایا گیا" کے وژن کے حصے کے طور پر ہندوستان کی ریل مصنوعات کی بڑھتی ہوئی برآمد
•میٹرو سواری ڈبے: آسٹریلیا، کینیڈا کو برآمد کیے گئے
• بوگیاں: برطانیہ، سعودی عرب، فرانس اور آسٹریلیا بھیجے گئے
• پروپلزن سسٹم: فرانس، میکسیکو، رومانیہ، اسپین، جرمنی، اور اٹلی کو فراہم کیے گئے
• مسافر سواری ڈبے: موزمبیق، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو بہم پہنچائے گئے ۔
• ریل انجن: موزمبیق، سینیگال، سری لنکا، میانمار، بنگلہ دیش، اور جمہوریہ گنی کو برآمد کیے گئے
مقامی معیشت کو فروغ دینا
معروف سپلائرز کا ایک مضبوط نیٹ ورک ساولی کے قریب مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی حمایت کرتا ہے۔ نمایاں کمپنیوں میں انٹیگرا، انووی، ریکٹیفائر ہنڈ، ہتاچی انرجی، اور اے بی بی شامل ہیں، جو فیبریکیشن، انٹیریئرز اور برقی نظام میں مہارت رکھتے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے، ریلوے کے مرکزی وزیر نے کہا کہ "میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ" جیسی پہل قدمیوں کا اثر ہندوستانی ریلوے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ ریلوے کے پرزہ جات کی متعدد ممالک کو برآمد ہندوستان میں روزگار کے اہم مواقع پیدا کر رہی ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ ہندوستانی انجینئرز اور کارکنان اب بین الاقوامی معیارات میں مہارت حاصل کر رہے ہیں، جسے انہوں نے میک ان انڈیا مشن کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3409
(Release ID: 2149128)