صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو  نے اپنے عہدے کے تین سال مکمل کیے،  راشٹرپتی بھون میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا


صدارتی رہائش گاہ معذور افراد کے لیے ایک خوشگوار اور دوستانہ مقام بن گئی ہے

اب راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ 22 زبانوں میں دستیاب

Posted On: 25 JUL 2025 3:33PM by PIB Delhi

صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (25 جولائی 2025) اپنے عہدے کے تین سال مکمل کر لیے ہیں۔

اپنے عہدے کے تیسرے سال کے مکمل ہونے پر، صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون اور صدراتی رہائش گاہوں میں شروع کئے گئے مختلف اہم اقدامات میں حصہ لیا، جن میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں:

صدراتی رہائش گاہ کو معذور افراد کے لیے دوستانہ مقام قرار دینا۔منظم50 نکاتی سفارشات پر عمل درآمد کے بعد راشٹرپتی بھون، امرت اُدھیان اور راشٹرپتی بھون میوزیم معذور افراد کے لیے دوستانہ مقامات بن گئے۔ یہ سفارشات پنڈت دین دَیال اُپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے جسمانی طورپر معذور افراد نے دی تھیں۔

  • معذور افراد کے لیے دوستانہ قرار دیے جانے والے صدراتی رہائشی علاقے کا اعلان:پنڈت دینی دَیال اُپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے جسمانی طورپر معذور افراد کی50 نکاتی سفارشات پر عملدرآمد کے بعد راشٹرپتی بھون، امرت اُدھیان اور راشٹرپتی بھون میوزیم معذور افراد کے لیے مکمل طور پر دوستانہ مقامات بن گئے ہیں۔
  • راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹس 22 بھارتی زبانوں میں شروع کر دی گئیں۔راشٹرپتی بھون کی سرکاری ویب سائٹس — https://www.rashtrapatibhavan.gov.in/ اور https://www.presidentofindia.gov.in/ — اب 22 بھارتی زبانوں میں دستیاب ہیں۔
  • صدراتی رہائش گاہوں کے زائرین اور رہائشیوں کے لیے متعدد سہولیات کا افتتاح کیا گیا، جن میں راشٹریہ بھون میں وزیٹر فیسلیٹیشن سینٹر، حیدرآباد کے راشٹریہ نلایم میں نیلایم نکنج، مشوبرا کے راشٹریہ نیواس میں کیفے ٹیریا، سووینئر شاپ اور استقبالیہ، اور صدراتی رہائش گاہ میں جدید سہولیات سے مزین جم شامل ہیں۔
  • ای-اپہار سیزن 2 کا آغاز، جس میں 250 سے زائد اشیاء کی نیلامی کی جائے گی۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے چلائی جانے والی مختلف مہمات میں عطیہ کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں: https://upahaar.rashtrapatibhavan.gov.in
  • ای-کتاب کا باقاعدہ اجرا، جو صدارت کے گزشتہ ایک سال کی نمایاں جھلکیوں اور اہم مواقع کا جامع مجموعہ پیش کرتی ہے۔ (لنک: https://rb.nic.in/ebook25.htm
  • راشٹرپتی بھون کو مارچ 2027 تک نیٹ زیرو کاربن اخراج کا حامل بنانے کے لیے اقدامات کا آغاز۔

مختلف اقدامات کے آغاز کے موقع پر اپنے مختصر کلمات میں صدرجمہوریہ نے کہا کہ یہ باعثِ اطمینان ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں بہت سے فیصلے کیے گئے اور ایسے کام کیے گئے جن سے شہریوں کا راشٹرپتی بھون کے ساتھ تعلق مضبوط ہوا ہے۔ ہمارا ہمیشہ سے یہی مقصد رہا ہے کہ ملک کی ترقی کے سفر میں خاص طور پر پسماندہ اور محروم طبقات سمیت تمام طبقات کو مؤثر طریقے سے جوڑا جائے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ راشٹرپتی بھون معذور افراد کے لیے زیادہ قابل رسائی بن گیا ہے۔ صدرجمہوریہ نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں مختلف نئے اقدامات کیے جائیں گے۔

************

ش ح ۔ ش ت ۔ م ا

Urdu Release No-3309

 


(Release ID: 2148401)