تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ 24 جولائی کو نئی دہلی میں’قومی امداد باہمی کی پالیسی 2025‘ کا اجراء کریں گے


نئی کوآپریٹو پالیسی 45-2025 سے اگلی دو دہائیوں تک ہندوستان کی  امداد باہمی تحریک میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں نئی کوآپریٹو پالیسی 2025 کا مقصد امداد باہمی کے شعبے  کو بحال کرنے اور جدید بنانے کے ساتھ ساتھ نچلی سطح پر ایک  نقش راہ  بنا کر’سہکار سے سمردھی‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے

نئی پالیسی موجودہ اقتصادی منظر نامے میں امداد باہمی کو متحرک بنائے گی اور وکست بھارت 2047 کے وژن میں تعاون کرے گی

قومی امداد باہمی پالیسی 2025 بڑے پیمانے پر روزگار اور  گزر بسر کے مواقع پیدا کرے گی

سابق مرکزی وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو کی سربراہی میں 48 رکنی قومی سطح کی کمیٹی نے نئی قومی کوآپریٹو پالیسی تیار کی ہے

Posted On: 22 JUL 2025 3:41PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ 24 جولائی 2025 کو اٹل اکشے ارجا بھون ، نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں قومی امداد باہمی کی پالیسی 2025 کا اعلان کریں گے ۔  قومی امداد باہمی پالیسی تیارکرنے والی کمیٹی کے ممبران ، تمام قومی کوآپریٹو یونینوں کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرز ، وزارت کے سینئر عہدیدار ، نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) نیشنل کونسل آف کوآپریٹو ٹریننگ (این سی سی ٹی) اور ویکنٹھ مہتا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کوآپریٹو مینجمنٹ (وی اے ایم این آئی سی او ایم) کے سینئر عہدیدار اس موقع پر موجود ہوں گے ۔

نئی  باہمی امداد پالیسی 45-2025 سے اگلی دو دہائیوں تک ہندوستان کی کو امداد باہمی تحریک میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی ۔  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی قابل رہنمائی میں ، نئی امداد باہمی کی پالیسی 2025 کا مقصد امداد باہمی کے شعبے کو بحال کرنا اور جدید بنانا ہے اور ساتھ ہی نچلی سطح پر ایک نقش راہ بنا کر تعاون کے ذریعے خوشحالی کے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے ۔  اس سے قبل سال 2002 میں ملک کی پہلی قومی کوآپریٹو پالیسی جاری کی گئی تھی ، جس نے امداد باہمی  اداروں کی اقتصادی سرگرمیوں کے بہتر انتظام کے لیے ایک بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا تھا ۔  پچھلے 20 سالوں میں عالمگیریت اور تکنیکی ترقی کی وجہ سے معاشرے ، ملک اور دنیا میں بہت سی بڑی تبدیلیاں آئی ہیں ۔  ان تبدیلیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، ایک نئی پالیسی وضع کرنا ضروری ہو گیا ، تاکہ موجودہ معاشی منظر نامے میں امداد باہمی اداروں کو زیادہ فعال اور کارآمد بنایا جا سکے اور’’وکست بھارت 2047‘‘کے ہدف کو حاصل کرنے میں کوامداد باہمی شعبےکے کردار کو مضبوط کیا جا سکے ۔

قومی کوآپریٹو پالیسی کا مقصد امداد باہمی اداروں کو جامع بنانا ، انہیں پیشہ ورانہ  طور پر چلانا ، انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنا اور خاص طور پر دیہی ہندوستان میں بڑے پیمانے پر روزگار اور  گزر بسر کے مواقع پیدا کرنے کے قابل بنانا ہے ۔

سابق مرکزی وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو کی سربراہی میں 48 رکنی قومی سطح کی کمیٹی نے نئی قومی کوآپریٹو پالیسی تیار کی ہے ۔  اس کمیٹی میں قومی/ریاستی کوآپریٹو فیڈریشنوں ، تمام سطحوں اور شعبوں کی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ممبران ، متعلقہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی وزارت/محکمہ کے نمائندے اور ماہرین تعلیم شامل تھے ۔  سب کی شمولیت اور جامع نقطۂ نظر کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی نے احمد آباد ، بنگلورو ، گروگرام اور پٹنہ میں 17 میٹنگیں اور 4 علاقائی ورکشاپس منعقد کیں ۔  متعلقہ فریقوں سے موصول ہونے والی 648 تجاویز کا محتاط طریقےسے جائزہ لیا گیا اور نئی  امداد باہمی پالیسی میں شامل کیا گیا ۔

 ****

) ش ح –     ا ع خ-  ش ب ن )

U.No. 3021


(Release ID: 2146801)