اسٹیل کی وزارت
سیل نے زوجیلا سرنگ کو 31,000 ٹن سے زائد اسٹیل فراہم کر کے تعمیرِ وطن میں اپنا کردار مزید مستحکم کیا
Posted On:
21 JUL 2025 12:54PM by PIB Delhi
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل)، جو بھارت کا سب سے بڑا اسٹیل بنانے والا مہارتنا پبلک سیکٹر ادارہ ہے، فخر کے ساتھ زوجیلا ٹنل منصوبے کے لیے سب سے بڑا اسٹیل سپلائر بن چکا ہے۔ یہ عظیم اور زیر تعمیر منصوبہ بھارت کی سب سے طویل سڑک سرنگ کے ساتھ ساتھ ایشیا کی سب سے طویل دو طرفہ (بائی ڈائریکشنل) سرنگ بھی بننے جا رہا ہے۔

سیل کو اس اسٹریٹجک انفراسٹرکچر منصوبے میں ایک کلیدی شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جس نے 31,000 ٹن سے زائد اسٹیل فراہم کیا ہے، جس میں ٹی ایم ٹی ری بارز، اسٹرکچرلز اور پلیٹس شامل ہیں۔ منصوبے کی تکمیل، جو 2027 تک متوقع ہے، کے دوران کمپنی کی جانب سے اسٹیل کی مسلسل فراہمی اس کے غیر متزلزل عزم اور پائیدار وابستگی کی عکاس ہے۔ زوجیلا سرنگ کے لیے یہ تعاون سیل کی قوم سازی کے شعبے میں طویل مدتی خدمات کو مزید تقویت دیتا ہے۔زوجیلا جیسے میگا پروجیکٹس سیل کے اسٹیل کی مضبوطی اور قابلِ اعتماد معیار پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں، جو کمپنی کے اعلیٰ معیار، دیانت داری اور ہندوستان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اس کے کلیدی کردار کی دلیل ہے۔
زوجیلا سرنگ ایک اسٹریٹجک مقام پر، سطحِ سمندر سے 11,578 فٹ کی بلندی پر، ہمالیائی پہاڑی سلسلے کے انتہائی دشوار گزار علاقے میں تعمیر کی جا رہی ہے۔ 30 کلومیٹر سے زائد طویل یہ سرنگ، سارا سال ہر موسم میں قابلِ اعتماد رابطہ فراہم کرے گی، جو سری نگر کو لیہ سے دراس اور کرگل کے راستے جوڑے گی۔یہ سرنگ خصوصاً سری نگر-کرگل-لیہ نیشنل ہائی وے کا ایک کلیدی حصہ ہے جوہندوستان کے قومی انفراسٹرکچر کی ترقی کا ایک اہم جزو ہے ۔ اس کی تکمیل خطے میں شہریوں اور افواج دونوں کی نقل و حرکت کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گی۔

یہ منصوبہ نہ صرف ایک اسٹریٹجک انفراسٹرکچر اثاثہ ہے بلکہ خطے کے لیے ایک اہم معاشی موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ زوجیلا سرنگ میں سیل کی شراکت، بھارت کے نمایاں ترین انفراسٹرکچر منصوبوں میں اس کے وسیع کردار کو مزید مستحکم کرتی ہے، جن میں چناب ریلوے پل، اٹل ٹنل، باندرہ-ورلی سی لنک اور دھولا-سادیا و بوگی بیل پل شامل ہیں۔
****
) ش ح – ش ت- ش ب ن )
U.No. 2936
(Release ID: 2146329)