وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے بنگلورو کے کیمپیگوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے ایک مسافر سے 40 کروڑ روپے مالیت کی زائد از 4 کلوگرام کوکین ضبط، ایک شخص گرفتار

Posted On: 19 JUL 2025 10:45AM by PIB Delhi

ایک مخصوص خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (ڈی آر آئی) بنگلورو کے زونل یونٹ کے افسران نے 18 جولائی 2025 کی علی الصبح دوحہ سے بنگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے ایک بھارتی مرد مسافر کو روک لیا۔

اس کے سامان کی باریک بینی سے جانچ کے دوران یہ مشاہدہ کیا گیا کہ وہ دو سپر ہیرو کامکس/رسالے لے جا رہا تھا جو غیر معمولی طور پر بھاری تھے۔ افسران نے احتیاط سے ان رسالوں کے سرورق کے اندر چھپایا گیا ایک سفید پاؤڈر برآمد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VBQA.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U4YS.jpg

برآمد شدہ سفید پاؤڈر کا معائنہ کیا گیا جو کوکین ثابت ہوا۔ برآمد شدہ کوکین کا وزن 4,006 گرام (یعنی 4 کلوگرام سے زائد) تھا، جس کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت تقریباً 40 کروڑ روپے ہے۔ اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا۔

مسافر کو بعد ازاں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائکوٹروپک سبسٹینسز ایکٹ، 1985 کے تحت گرفتار کیا گیا اور 18 جولائی 2025 کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 2896


(Release ID: 2146016)