وزیراعظم کا دفتر
جمہوریہ کوریا کے صدر کے خصوصی ایلچیوں کے وفد نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی
وزیر اعظم نے ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا اور اہم شعبوں میں مضبوط تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کیا
وزیر اعظم نے صدر لی جے مایونگ کو دورہ ہند کی دعوت دی
Posted On:
17 JUL 2025 8:35PM by PIB Delhi
جمہوریہ کوریا کے صدرجناب لی جے مایونگ کے خصوصی ایلچی جناب کم بو کیوم کی قیادت میں ایک وفد نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے جون 2025 میں جی-7کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر لی جے مایونگ کے ساتھ اپنی انتہائی پرتپاک ملاقات کی تھی جس میں نتیجہ خیزبات چیت ہوئی تھی، وزیر اعظم نے اپنی اس ملاقات کو یاد کیا اور ہندوستان میں اعلیٰ اختیاراتی وفد بھیجنے کے صدر لی جے مایونگ کے اشارے کی بھر پور ستائش کی۔
جناب کم بو کیوم نے صدر لی جے مایونگ کی طرف سے وزیر اعظم کو نیک خواہشات پیش کیں اور ان کا پیغام پہنچایا جس میں اس اہمیت کا اعادہ کیا گیا، جو جمہوریہ کوریا ہندوستان کے ساتھ اپنی خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو دیتا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دونوں جمہوریتوں کے درمیان خاص طور پر ہند-بحرالکاہل خطے میں گہرے اور کثیر جہتی تعلقات کے ذریعے ادا کیے جانے والے مستحکم کردار پر زور دیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان میں اقتصادی اور مینوفیکچرنگ کی پیش رفت کو اجاگر کیا جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، جہاز سازی، دفاع، الیکٹرانکس، گرین ہائیڈروجن اور بیٹری سازی جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور تعاون کی راہ کھولتی ہے۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کی معیشتوں کے لیے انقلابی قوت کے طور پر ہندوستان کے آبادیاتی فائدے اور ہنر مند انسانی وسائل کی صلاحیت کے امکانات پر بھی زور دیا۔
دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے واسطے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وفد کو ان کی کوششوں میں کامیابی کی تمنا ظاہر کی اور ہندوستان میں صدر لی جے مایونگ کی میزبانی کی امید جتائی۔
****
ش ح۔م ش ع۔ ش ت
U NO: 2870
(Release ID: 2145706)
Visitor Counter : 3
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam