وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے اسکل انڈیا مشن کے ذریعے ایک ہنر مند اور خود انحصار نوجوان فورس کی تعمیر کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا

Posted On: 15 JUL 2025 9:14PM by PIB Delhi

اسکل انڈیا مشن کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس مشن کے ذریعے ایک ہنر مند اور خود انحصار نوجوان فورس بنانے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکل انڈیا مشن ایک یکسر تبدیلی کی پہل ہے جو ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو بااختیار بنا رہی ہے۔

ایم وائی جی او وی انڈیا اور مرکزی وزیر جناب جینت سنگھ کی ایکس پر پوسٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:

’’اسکل انڈیا ہمارے نوجوانوں کو ہنر مند اور خود انحصار بنانے کے عزم کو مضبوط کر رہا ہے۔

#اسکل انڈیا ایٹ10‘‘

’’اسکل انڈیا پہل نے لاتعداد لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے، انہیں نئی مہارتوں سے بااختیار بنایا ہے اور مواقع پیدا کیے ہیں۔ آنے والے دور میں بھی، ہم اپنی یووا شکتی کو عالمی بہترین طورطریقوں کے مطابق نئی مہارتوں سے آراستہ کرنے پر توجہ مرکوز کرتے رہیں گے تاکہ ہم اپنا وکست بھارت کا خواب پورا کرسکیں۔

#اسکل انڈیا ایٹ10‘‘

*******

ش ح۔ ک ح۔م ش

U.NO.2798


(Release ID: 2145087) Visitor Counter : 2