وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیو ٹیکنالوجیز نے اگست 2025 میں شروع ہونے والے افتتاحی بیچ کے لیے اے وی جی سی-ایکس آر میں جدید کورسز کا اعلان کیا

Posted On: 15 JUL 2025 11:16AM by PIB Delhi

بھارت کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل اور تخلیقی معیشت میں ایک انقلابی تبدیلی کا آغاز ہونے جا رہا ہے کیونکہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیو ٹیکنالوجیز (آئی آئی سی ٹی) اگست سے اپنے پہلے بیچ کے طلباء کے لیے داخلے شروع کر نے جا رہا ہے۔ یہ ادارہ صنعت کے تقاضوں کے مطابق ایک جامع کورسز کا پیکیج پیش کرے گا، جو اے وی جی سی-ایکس آر (اینی میشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ، کامکس اور ایکسٹینڈڈ رئیلٹی) کے شعبے میں مہارت فراہم کرے گا۔ یہ اقدام بھارت میں تخلیقی ٹیکنالوجیز کے شعبے کو مزید فروغ دینے اور نوجوانوں کو عالمی سطح پر مسابقتی مہارت فراہم کرنے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

یہ ادارہ جس کا اعلان وزیر اطلاعات و نشریات جناب اشونی ویشنو نے مئی 2025 میں ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) میں کیا تھا، اس کوعالمی سطح کے معروف شراکت داریوں اور صنعتی رہنماؤں کی  مضبوط حمایت حاصل ہے۔اس ادارے کی ابتدائی تعلیمی پیشکش میں گیمنگ کے چھ خصوصی کورسز، پوسٹ پروڈکشن کے چار کورسز، اور اینی میشن، کامکس اور ایکسٹینڈڈ رئیلٹی (ایکس) کے آٹھ کورسز شامل ہیں۔ یہ پروگرامز صنعت کےماہرین کے ساتھ مل کر بڑے غور و خوض کے بعد ڈیزائن کیے گئے ہیں تاکہ طلباء کو تخلیقی ٹیکنالوجی کے بدلتے ہوئے منظرنامے میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری مہارتوں سے لیس کیا جا سکے۔

آئی آئی سی ٹی نے حال ہی میں یونیورسٹی آف یارک، برطانیہ کے ساتھ ایک اہم مفاہمت یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جو مشترکہ تحقیق، فیکلٹی ایکسچینج اور عالمی سطح پر سرٹیفیکیشن کے راستوں کے لیے راہ ہموار کرتا ہے۔اپنی مضبوط بنیاد میں مزید اضافہ کرتے ہوئےعالمی سطح کی معروف کمپنیاں جیسے گوگل، یوٹیوب، ایڈوبی، میٹا، مائیکروسافٹ، این وی آئی ڈی آئی اے اور جیو اسٹار نے آئی آئی سی ٹی کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کی نصاب کی ترقی، اسکالرشپس، انٹرن شپس، اسٹارٹ اپ انکیوبیشن اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں بھر پور حمایت حاصل ہے۔

آئی آئی سی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر وشواس دیوکار نے کہا کہ ادارے کا ویژن بھارت کو اے وی جی سی-ایکس آر شعبے میں عالمی طاقت بنانے کا ہے تاکہ دنیا کے بہترین ٹیلنٹ کو پروان چڑھایا جا سکے۔ان کورسز کو عالمی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بھارت کی متحرک تخلیقی صلاحیتوں کی مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے۔اس کےتفصیلی نصاب کا اعلان اس ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔

آئی آئی سی ٹی کے گورننگ بورڈ میں جناب سنجے جاجو، جناب وکاس کھڑگے، محترمہ سواتی مہاسے، جناب چندرجیت بنرجی، جناب اشیش کُلکرنی،جناب منویندر شُکل اور جناب راجن نوانی شامل ہیں۔ گورننگ کونسل کے اراکین میں جناب منجل شراف،جناب چیتنیہ چیچلکار،  جناب بیرن گھوس، جناب بھوپندر کینتھولا اور  جناب گورو بنرجی شامل ہیں۔

عالمی اے وی جی سی-ایکس آرصنعت کے تیزی سے ترقی کرنے کی پیش گوئی کے ساتھ آئی آئی سی ٹی کے جامع نصاب کا مقصد مستقبل کے لیے تیار ٹیلنٹ پول بنانا ہے جو ہندوستان کی تخلیقی معیشت میں نمایاں طور پر حصہ ڈالے گا اور ملک کو عمیق اور ڈیجیٹل مواد کی ٹیکنالوجیز میں ایک رہنما کے طور پر قائم کرے گا۔

***

ش ح۔م ح ۔ش ہ ب

Urdu No-2760


(Release ID: 2144811) Visitor Counter : 3