صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
پریس اعلانیہ
Posted On:
14 JUL 2025 2:07PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی۔ ڈی۔ مشرا (ریٹائرڈ) کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
2.صدر جمہوریہ ہند نے درج ذیل گورنر/ لیفٹیننٹ گورنر کی تقرریاں بھی منظور فرمائی ہیں:
(i) پروفیسر اشیم کمار گھوش کو گورنر ہریانہ مقرر کیا گیا ہے۔
(ii) جناب پوساپتی اشوک گجپتی راجو کو گورنر گوا مقرر کیا گیا ہے۔
(iii) جناب کاویندر گپتا کو لیفٹیننٹ گورنر لداخ مقرر کیا گیا ہے۔
3. مذکورہ تقرریاں ان تاریخوں سے مؤثر ہوں گی جب وہ اپنے متعلقہ عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔
****
UR-2723
(ش ح۔ اس ک۔ ش ت)
(Release ID: 2144495)