وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کا ’بھارت کے مرہٹہ فوجی مناظر‘ کو یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیے جانے پر خوشی کا اظہار
Posted On:
12 JUL 2025 9:23AM by PIB Delhi
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے بھارت کے مرہٹہ فوجی مناظر کو یونیسکو کی باوقار عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیے جانے پر بے حد فخر اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس فہرست میں شامل ورثہ 12 عظیم قلعوں پر مشتمل ہے، جن میں سے 11 مہاراشٹرا میں اور 1 تمل ناڈو میں واقع ہے۔
مرہٹہ سلطنت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا: ’’جب ہم شاندار مرہٹہ سلطنت کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اچھی حکمرانی، عسکری قوت، ثقافتی افتخار اور فلاح عامہ پر زور دینا یاد آتا ہے۔ عظیم حکمران ہمیں ہر ناانصافی کے سامنے نہ جھکنے کے جذبے سے متاثر کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ان قلعوں کا دورہ کریں تاکہ مرہٹہ سلطنت کی شاندار تاریخ کو جان سکیں۔
وزیر اعظم نے 2014 میں رائے گڑھ قلعہ کے دورے کی اپنی یادگار تصویریں بھی مشترک کیں، جن میں انہوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج کو خراجِ عقیدت پیش کیا تھا۔
یونیسکو کی جانب سے اس اعزاز سے متعلق ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہر بھارتی اس اعزاز پر مسرور ہے۔
یہ ’ مرہٹہ فوجی مناظر‘ 12 شاندار قلعوں پر مشتمل ہیں، جن میں سے 11 مہاراشٹرا اور ایک تمل ناڈو میں واقع ہے۔
جب ہم شاندار مرہٹہ سلطنت کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اچھی حکمرانی، عسکری قوت، ثقافتی افتخار اور فلاح عامہ پر زور دینا یاد آتا ہے۔ عظیم حکمران ہمیں ہر ناانصافی کے سامنے نہ جھکنے کے جذبے سے متاثر کرتے ہیں۔
میں سب کو صلاح دیتا ہوں کہ ان قلعوں کا دورہ کر کے مرہٹہ سلطنت کی شاندار تاریخ کو جانیں۔
’’یہاں 2014 میں میرے رائے گڑھ قلعے کے دورے کی تصویریں ہیں۔ مجھے چھترپتی شیواجی مہاراج کے سامنے جُھکنے کا موقع ملا۔ اس دورے کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 2689
(Release ID: 2144187)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam