وزیراعظم کا دفتر
روزگار میلے کے تحت، وزیر اعظم 12 جولائی کو سرکاری محکموں اوراداروں میں نئی تقرری پانے والے نوجوانوں میں 51,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کریں گے
Posted On:
11 JUL 2025 11:20AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جولائی کو صبح تقریباً 11:00 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں 51,000 سے زیادہ نئی تقرری پانے والے نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر وہ نئے تقرر پانے والے افرادسے خطاب بھی کریں گے۔
روزگار میلہ روزگار کی فراہمی کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عہد کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے۔ روزگار میلہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قوم کی تعمیر میں حصہ لینے کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ملک بھر میں روزگار میلوں کے ذریعے اب تک 10 لاکھ سے زائد تقرر نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔
16واں روزگار میلہ ملک بھر میں 47 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ یہ تقرریاں مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں میں ہو رہی ہیں۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے افراد وزارت ریلوے، وزارت داخلہ، محکمہ ڈاک، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، محکمہ مالیاتی خدمات، وزارت محنت اور روزگار کے دیگر محکموں اور وزارتوں میں مقرر کئے جائیں گے۔
**********
ش ح۔ع و۔ ج ا
(U: 2664)
(Release ID: 2143936)
Read this release in:
Telugu
,
Odia
,
English
,
Hindi
,
Nepali
,
Marathi
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam