وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کو نمیبیا کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا گیا

Posted On: 09 JUL 2025 7:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نمیبیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس موقع پر نمیبیا کے صدر عزت مآب  نیتمبو نندی ندیتوا نے وزیر اعظم کو نمیبیا کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے آرڈر آف دی موسٹ انشنٹ ویلوٹشیا میرابیلیس سے نوازا۔ وہ پہلے بھارتیہ لیڈر ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ اعزازبھارت کےایک ارب چالیس کروڑعوام اور بھارت و نمیبیا کے درمیان تاریخی اور پائیدار تعلقات کو وقف کیا۔ وزیر اعظم نے اس اعزاز کے لیے صدر نندی ندایتوا اور نمیبیا کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم کو ایوارڈ سے نوازنا بھارت اور نمیبیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل ہے اور اس خصوصی دو طرفہ شراکت کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے دونوں ممالک کی نوجوان نسلوں کے لیے تحریک کا ایکذریعہ ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 2608


(Release ID: 2143532)