وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم کو برازیل کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز ’’دی گرینڈ کالر آف دی نیشنل آرڈر آف دی سدرن کراس‘‘ سے نوازا گیا
Posted On:
09 JUL 2025 12:58AM by PIB Delhi
برازیل کے صدر عزت مآب لوئیز اناسیو لولا ڈسلوا نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو برازیل کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز ’’دی گرینڈ کالر آف دی نیشنل آرڈر آف دی سدرن کراس‘‘ سے نوازا۔
وزیراعظم نے اس شاندار اعزاز پر برازیل کے صدر، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ہندوستان کے 1.4 بلین لوگوں اور ہندوستان اور برازیل کے درمیان دوستی کے پائیدار بندھن کو خراج تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر لولا ہندوستان-برازیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معمار تھے اور یہ اعزاز دو طرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے ان کی انتھک کوششوں کا اعزاز ہے۔
وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ اعزاز دونوں ممالک کے عوام کو اپنے گرم جوشی اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ترغیب دے گا۔
************
ش ح۔ع و۔ ج ا
(U: 2582)
(Release ID: 2143326)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam