وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم سرکاری دورے پر گھانا پہنچ گئے

Posted On: 02 JUL 2025 8:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی گھانا کے اپنے سرکاری دورے پر آج اکرا پہنچے۔ ہوائی اڈہ پہنچنے پر، گھانا کے صدرعزت مآب  جان ڈرامانی مہاما نےوزیر اعظم کا استقبال کیا اور ایک رسمی استقبالیہ پیش کیا۔ یہ اشارہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط اور تاریخی رشتوں کا عکاس ہے۔

وزیر اعظم کا گھانا کا دورہ گزشتہ تین دہائیوں میں اس طرح کا پہلا دورہ ہے۔ یہ تاریخی دورہ بھارت اور گھانا کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرے گا، اور افریقہ اور گلوبل ساؤتھ پارٹنرز کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے بھارت کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 2391


(Release ID: 2141658)