وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ڈیجیٹل انڈیا پہل کے 10 ؍برس مکمل ہونے کی ستائش کی
Posted On:
01 JUL 2025 9:40AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ڈیجیٹل انڈیا مہم کے کامیاب 10 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دہائی کے بعد ہم ایک ایسے سفر کے گواہ ہیں جس نے بے شمار زندگیوں کو متاثر کیا ہے اور بااختیاری کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ جناب مودی نے کہاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے میدان میں ہندوستان نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے اجتماعی عزم سے ممکن ہوئیں ہیں۔"
وزیر اعظم نے MyGovIndia کےذریعہ X پر ایک پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے لکھا:
‘‘آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ ہم 10YearsOfDigitalIndiaکا جشن منا رہے ہیں!"
دس برس قبل ڈیجیٹل انڈیا ایک ایسی پہل کے طور پر شروع ہوا تھا، جس کا مقصد ہمارے ملک کو ریجیٹل طور پر بااختیار اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ معاشرہ بنانا تھا۔
ایک دہائی بعد ہم ایک ایسے سفر کے گواہ ہیں جس نے بے شمار زندگیوں کو متاثر کیا ہے اور بااختیاری کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ ہندوستان نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے میدان میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو 140 کروڑ ہندوستانیوں کے اجتماعی عزم سے ممکن ہوئیں۔ صحت اور تعلیم جیسے شعبے بھی اس اقدام سے مستفید ہوئے ہیں۔
یہ تھریڈ اس تبدیلی اور اس کے پیمانے کی ایک جھلک پیش کرتا ہے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ع ن- ش ب ن)
U. No.2319
(Release ID: 2141046)
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Nepali
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam