وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن 30 جون سے 5 جولائی 2025 تک  اسپین، پرتگال اور برازیل کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی


مرکزی وزیر خزانہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ترقی کے لیے مالی اعانت(ایف ایف ڈی 4) پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گے

محترمہ سیتا رمن بھارتی گورنر کی حیثیت سے نیو ڈیولپمنٹ بینک (این ڈی بی)کی 10ویں سالانہ میٹنگ سے خطاب کریں گی اور ریو ڈی جنیرو میں پہلی برکس وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی میٹنگ(ایف ایم سی بی جی) میں بھی شرکت کریں گی

Posted On: 30 JUN 2025 11:40AM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن 30 جون سے 5 جولائی 2025 تک اسپین، پرتگال اور برازیل کے سرکاری دورے پر وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے  بھارتی  وفد کی قیادت کریں گی۔

2.png

 

سیویل، اسپین کے اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی وزیر خزانہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ترقی کے لیے مالی اعانت (ایف ایف ڈی 4) پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گی اور بھارت کا موقف پیش کریں  گی۔

مرکزی وزیر خزانہ سیویل میں‘‘ایف ایف ڈی 4 نتائج سے نفاذ تک: پائیدار ترقی کے لیے نجی سرمائے کے امکانات کو روشن کرنا’’ کے موضوع پر بین الاقوامی بزنس فورم لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کریں گے اور کلیدی خطاب پیش کریں گی۔ ایف ایف ڈی 4کے موقع پرمحترمہ سیتا رمن جرمنی، پیرو اور نیوزی لینڈ کے سینئر وزراء اور یورپین انویسٹمنٹ بینک (ای آئی بی) کے صدر سے ملاقات کریں گی۔

لزبن، پرتگال کے اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی وزیر خزانہ کی پرتگال کے وزیر خزانہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات متوقع ہے۔ ممتاز سرمایہ کاروں اور بھارتی  تارکین وطن کے ارکان کے ساتھ ملاقات کا بھی پروگرام ہے۔

ریو ڈی جنیرو میں، مرکزی وزیر خزانہ  بھارت  کے گورنر کی حیثیت سے نیو ڈیولپمنٹ بینک  (این ڈی بی) کی 10ویں سالانہ میٹنگ سے خطاب کریں گے اور برکس وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی میٹنگ(ایف ایم سی بی جی) میں بھی شرکت کریں گے۔

این ڈی بی میٹنگوں کے ایک حصے کے طور پر، محترمہ سیتا رمن این ڈی بی کے فلیگ شپ گورنرز سیمینار کے دوران ‘‘ گلوبل ساؤتھ  کے لیے ایک خصوصی،کثیر جہتی ترقیاتی بینک کی تعمیر’’ کے موضوع  پر بھی خطاب کریں گی۔

این ڈی بی کی میٹنگوں کے موقع پر، مرکزی وزیر خزانہ برازیل، چین، انڈونیشیا اور روس کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گی۔

********

ش ح۔س ک۔ رض

U-2276


(Release ID: 2140700)