وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم ، سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان ہوئی بات چیت کی صد سالہ تقریبات  کا 24 جون 2025  کو افتتاح کریں گے

Posted On: 23 JUN 2025 5:24PM by PIB Delhi

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 جون 2025 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں تقریباً 11 بجے ہندوستان کے دو عظیم روحانی اور اخلاقی رہنما سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی گفتگو کی صد سالہ تقریب کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ تاریخی بات چیت 12 مارچ 1925 کو مہاتما گاندھی کے دورے کے دوران شیواگیری مٹھ میں ہوئی تھی اور  یہ وائکوم ستیہ گرہ، تبدیلی مذہب، عدم تشدد، چھوت چھات  کا خاتمہ،  راہ نجات کا حصول اور پسماندہ طبقے کی با اختیاری  پر مرکوز تھی۔

سری نارائن دھرم سنگھوم ٹرسٹ کے زیر اہتمام، یہ تقریب  روحانی رہنماؤں اور دیگر اراکین کو  یکجا کرے گی تاکہ وہ ہندوستان کے سماجی اور اخلاقی تانے بانے کی تشکیل جاری رکھتے ہوئے بصیرت انگیز مکالمے  کو آگے بڑھائیں  اور اسے یاد کریں ۔ یہ سماجی انصاف، اتحاد، اور روحانی ہم آہنگی کے مشترکہ وژن کے لیے ایک زبردست خراج تحسین کا اظہار ہے جس کی حمایت سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی دونوں نے کی۔

 

*************

(ش ح ۔ض ر  ۔اک م (

U. NO. 2057


(Release ID: 2138965)