وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے خطے کی موجودہ صورت حال کے بارے میں ایران کے صدر سے بات کی


وزیر اعظم نے علاقائی امن ، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے ، بات چیت اور سفارت کاری کا اعادہ کیا

Posted On: 22 JUN 2025 3:36PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایران کے صدر، عزت مآب ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ۔

تبادلے کے دوران وزیر اعظم نے حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ طویل مدتی علاقائی امن ، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کشیدگی کم کرنا ضروری ہے ۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا:

’’ایران کے صدر @drpezeshkian سے بات کی ۔ ہم نے موجودہ صورت حال کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی ۔ حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ علاقائی امن ، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے ، بات چیت اور سفارت کاری کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ۔ ‘‘

******

ش ح۔ م د۔ م ر

U-NO. 2018


(Release ID: 2138705)