وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 20 سے 21 جون تک بہار، اوڈیشہ اور آندھراپردیش کے دورے پر رہیں گے
وزیراعظم سیوان میں پانی، ریل اور بجلی کے شعبوں سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے
وزیراعظم مڈھورا پلانٹ میں تیار کردہ جدید ترین لوکوموٹیو کو جمہوریہ گنی برآمد کے لیے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے
وزیراعظم ،اڈیشہ کی ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر ریاستی سطح کی تقریب کی صدارت کریں گے
وزیراعظم ،بھونیشور میں 18,600 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم وشاکھاپٹنم میں 11ویں بین الاقوامی یومِ یوگا کی تقریبات کی قیادت کریں گے
آئی ڈی وائی 2025 کا موضوع "ایک زمین، ایک صحت کے لیے یوگا" ہے، جو انفرادی اور کرۂ ارض کی فلاح و بہبود کے درمیان ہم آہنگی کو اجاگر کرتا ہے
Posted On:
19 JUN 2025 5:44PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی 20 سے 21 جون تک بہار، اڈیشہ اور آندھرا پردیش کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔وہ 20 جون کو دوپہر 12 بجے کے قریب بہار کے سیوان شہر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔
اس کے بعد وزیراعظم اڈیشہ کے شہر بھونیشور کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ریاستی سطح کی تقریب کی صدارت کریں گے۔ یہ تقریب شام 4:15 بجے منعقد ہوگی۔ اس موقع پر وہ 18,600 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور وہاں بھی عوام سے خطاب کریں گے۔
21 جون کو وزیراعظم آندھرا پردیش کےوشاکھاپٹنم میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی یومِ یوگ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔وہ صبح 6:30 بجے بڑے پیمانے پر منعقدہ یوگ کی مشق میں حصہ لیں گے اور اس موقع پر بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم بہار میں
وزیر اعظم بہارکےسیوان میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کریں گے، جس سے ریاست میں بنیادی ڈھانچے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو زبردست تقویت ملے گی۔
ریلوے کے شعبے میں بہتری کے لیے، وزیر اعظم ویشالی-دیوریا نئی ریلوے لائن منصوبے (جس کی مالیت 400 کروڑ روپے سے زیادہ ہے) کا افتتاح کریں گے، اور اس روٹ پر ایک نئی ٹرین سروس کو جھنڈی دکھائیں گے۔اسی کے ساتھ، شمالی بہار میں رابطے کو بہتر بنانے کے لیے، وزیر اعظم پٹنہ (پتلی پُترہ) اور گورکھپور کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کو، مظفرپور اور بیتیاہ کے راستےجانے والی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
"میک ان انڈیا – میک فار دی ورلڈ" کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزیر اعظم مڈھورا پلانٹ میں تیار کردہ ایک جدید لوکوموٹیو کو جمہوریہ گنی کے لیے روانہ کریں گے۔یہ مڈھورا فیکٹری میں تیار ہونے والا پہلا برآمدی انجن ہے، جس میں طاقتور انجن، جدید اے سی پرپولشن سسٹم، مائیکروپروسیسر پر مبنی کنٹرول سسٹمز، آرام دہ کیبن ڈیزائن، اور ری جنریٹیو بریکنگ جیسی جدید ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
دریائے گنگا کے تحفظ اور احیاء کے عزم کے تحت، وزیر اعظم "نمامی گنگے" منصوبے کے تحت 1800 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تیار کردہ چھ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پیز) کا افتتاح کریں گے، جو علاقے کے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے۔
وزیر اعظم بہار کے مختلف شہروں میں 3000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اورایس ٹی پی منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کا مقصد شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی مہیا کرانا ہے۔
توانائی کے شعبے میں ترقی کے لیے، وزیر اعظم 500 میگا واٹ آور کی بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) کی بنیاد رکھیں گے، جو بہار کے 15 گرڈ سب اسٹیشنز جیسے مظفرپور، موتیہاری، بیتیہ، اور سیوان میں نصب کیے جائیں گے۔ہر سب اسٹیشن میں 20 سے 80 میگاواٹ کی بیٹریاں لگائی جائیں گی، جو دن کے وقت ذخیرہ شدہ بجلی کو گرڈ میں واپس کرکے بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد فراہم کریں گی اور صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچائیں گی۔
وزیر اعظم بہار میں پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت 53,600 سے زائد مستفیدین کو پہلی قسط جاری کریں گے اور 6,600 سے زائد مکمل مکانات کے لیے چند مستفیدین کو چابیاں سونپیں گے، جس سے ’گِرہ پربیش‘ (گھر میں داخلے) کی خوشی منائی جائے گی۔
وزیر اعظم کا دورہ اڑیسہ
وزیر اعظم بھونیشور میں اڑیسہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کی یاد میں ریاستی سطح کی تقریب کی صدارت کریں گے۔
اڈیسہ کی ہمہ جہت ترقی کے اپنے عزم کے تحت، وزیر اعظم 18,600 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔یہ منصوبے اہم شعبہ جات جیسے پینے کا پانی، آبپاشی، زرعی بنیادی ڈھانچے، صحت کے ادارے، دیہی سڑکیں و پل، قومی شاہراہوں کے حصےاور نئی ریلوے لائن جیسے شعبوں کا احاطہ کریں گے۔
ضلع بودھ کو پہلی بار قومی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑتے ہوئے وزیر اعظم نئی ٹرین سروسز کو جھنڈی دکھائیں گے، جو اس خطے کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔
صاف توانائی اور پائیدار ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم کیپیٹل ریجن اربن ٹرانسپورٹ (سی آریوٹی) کے تحت 100 الیکٹرک بسوں کو روانہ کریں گے، جو ایک جدید، ماحول دوست شہری نقل و حمل کے نظام کو تقویت دے گا۔
وزیر اعظم "اڑیسہ وژن ڈاکیومنٹ" بھی جاری کریں گے۔ یہ دستاویز 2036 (جب اڑیسہ بھارت کی پہلی لسانی ریاست کے طور پر 100 سال مکمل کرے گا) اور 2047 (بھارت کی آزادی کے 100 سال) جیسے اہم سنگ میلوں کو مرکز بنا کر ایک جامع ترقیاتی نقشہ پیش کرے گی۔
مشہور اڑیہ شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم "باراپترا ایتیہہ گرام یوجنا"پہل کا آغاز کریں گے، جس کا مقصد ان عظیم شخصیات کے آبائی علاقوں کو عجائب گھروں، معلوماتی مراکز، مجسموں، کتب خانوں اور عوامی مقامات کی صورت میں زندہ یادگار میں تبدیل کرنا ہے، تاکہ اڑیسہ کے ثقافتی ورثے کو فروغ دیا جا سکے۔
وزیر اعظم ریاست بھر کی کامیاب خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، 16.50 لاکھ سے زائد "لکھپتی دیدیوں" کو اعزاز سے نوازیں گے، جو خوشحالی اور خود انحصاری کی علامت ہیں۔
وزیر اعظم کا دورہ آندھرا پردیش
11ویں بین الاقوامی یومِ یوگا (آئی ڈی وائی) کے موقع پر، وزیر اعظم وشاکھا پٹنم سے قومی سطح پر یوگا کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔ وہ سمندر کنارے منعقد ہونے والے "کامن یوگا پروٹوکول" (سی وائی پی) سیشن میں شرکت کریں گے، جس میں تقریباً 5 لاکھ افراد ان کے ساتھ یوگا میں حصہ لیں گے۔ساتھ ہی بھارت بھر میں 3.5 لاکھ سے زائد مقامات پر یوگا سنگم تقریبات منعقد ہوں گی۔ اس سال، عوامی شراکت کو بڑھانے کے لیے “یوگا ود فیملی” اور نوجوانوں کے لیے "یوگا اَن پلگڈ" جیسے خصوصی مقابلےمائی گو اورمائی بھارت پلیٹ فارمز پر شروع کیے گئے ہیں۔
اس سال کا موضوع "ایک زمین، ایک صحت کے لیے یوگا" ہے، جو انسانی اور کرہ ارض کی صحت کے باہمی تعلق کو اجاگر کرتا ہے اور بھارت کے فلسفے "سروے سنتو نِرَامَیَاہ" (سبھی صحت مند ہوں) کی عکاسی کرتا ہے۔2015 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یواین جی اے) کی جانب سے بھارت کی تجویز کو منظور کیے جانے کے بعد سے، وزیر اعظم مختلف شہروں جیسے نئی دہلی، چندی گڑھ، لکھنؤ، میسور، نیو یارک (یواین ہیڈکوارٹر) اور سری نگر سے یوم یوگ کی قیادت کر چکے ہیں۔آئی ڈی وائی اب ایک عالمی صحت کی تحریک بن چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ع ح۔ع ر)
U. No.1911
(Release ID: 2137789)