وزیراعظم کا دفتر
بھارت نے جی پی ڈی آر آر 2025 میں عالمی آفات کا مقابلہ کرنے اور صحت عامہ کے عزم کا اعادہ کیا
ڈاکٹر پی کے مشرا نے جی پی ڈی آر آر 2025 کے دوران جی20، ڈبلیو ایچ او اور اے یو کے ساتھ بات چیت کی
Posted On:
05 JUN 2025 8:27PM by PIB Delhi
وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے آج جنیوا میں عالمی پلیٹ فارم فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (جی پی ڈی آر آر)2025 کے دوران جی 20 ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (ڈی آر آر) ورکنگ گروپ گول میز کانفرنس میں حصہ لیا۔ بات چیت کے دوران، انہوں نے ترقی کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی صلاحیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی آفات کے خطرے میں کمی کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں جی 20 کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجوں کے خلاف اجتماعی لچک پیدا کرنے پر زور دیا۔
آج ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر، ڈاکٹر مشرا نے لچکدار مستقبل کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے افریقی یونین (اے یو) کو کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی) کے نئے رکن کے طور پر افریقی یونین کے کمشنر جناب موسس ولاکاتی اور فرانس کے او این یو جنیوا سے سی ڈی آر آئی کے معاون صدر کے نمائندے کی موجودگی میں خوش آمدید کہا۔ یہ سنگ میل 2023 میں ہندوستان کی صدارت کے دوران جی20 کے مستقل رکن کے طور پر افریقی یونین کی تاریخی شمولیت کی پیروی کرتا ہے۔
ڈاکٹر مشرا نے جنیوا میں جی پی ڈی آر آر کے دوران پر عالمی صحتی تنظیم(ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس ادھانوم گیبریسوس سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے عالمی صحت عامہ کے معاملات پر ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ہندوستان کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب مشرا نے دسمبر 2025 میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والی دوسری ڈبلیو ایچ او گلوبل ٹریڈیشنل میڈیسن سمٹ کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور گجرات کے جام نگر میں ڈبلیو ایچ او کے عالمی روایتی میڈیسن سینٹر کے لیے ہندوستان کی وابستگی کا اعادہ کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن-ع ر)
U.No:1503
(Release ID: 2134385)
Read this release in:
Odia
,
Marathi
,
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam