امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، ایم ایچ اے نے سی اے پی ایف اور آسام رائفلز میں افسر رینک سے نیچے کے اہلکاروں کو ان کی ریٹائرمنٹ کے دن اعزازی رینک — ایک رینک اوپر — سے نوازنے کا ایک اہم فیصلہ کیا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں لیے گئے اس تاریخی فیصلے کا مقصد کانسٹیبل سے سب انسپکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے اہلکاروں کی عزت نفس، فخر اور حوصلے کو بڑھانا ہے

طویل اور قابل ستائش خدمات کے بعد ریٹائر ہونے والے سی اے پی ایف اور آسام رائفلز میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے اہلکاروں کو ان کی سروس کے آخری دن، کسی مالی یا پنشن کے فوائد کے بغیر اعزازی رینک دیا جائے گا

Posted On: 29 MAY 2025 6:25PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور آسام رائفلز (اے آر) میں افسر رینک سے نیچے کے اہلکاروں کو ان کی ریٹائرمنٹ کے دن ایک اعزازی رینک - ایک رینک اوپر - دینے کا ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں لیے گئے اس تاریخی فیصلے کا مقصد کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے اہلکاروں کی عزت نفس، فخر اور حوصلے کو بڑھانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور آسام رائفلز میں افسر رینک (کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک) سے نیچے کے اہلکار جو طویل اور قابل ستائش خدمات کے بعد ریٹائر ہوں گے، انہیں ان کی سروس کے آخری دن، کسی مالی یا پنشن کے فوائد کے بغیر اعزازی رینک دیا جائے گا۔

اعزازی رینک دینے کے لیے اہلیت کے اہم معیار، قواعد اور شرائط درج ذیل ہوں گی:

اہلیت کا معیار

  1. ریٹائرمنٹ کے وقت اہلکاروں کو ترقی کے تمام معیارات پر پورا اترنا چاہیے۔
  2. اہلکاروں کا ایک اچھا اور صاف سروس ریکارڈ ہونا ضروری ہے۔
  3. پچھلے پانچ سالوں کے لیے اہلکاروں کی اے پی اے آر (سالانہ کارکردگی کی تشخیص کی رپورٹ) کی تشخیص کم از کم ’اچھی‘ ہونی چاہیے۔
  4. اہلکاروں کو پچھلے 5 سالوں میں کوئی بڑی سزا نہ ہوئی ہو۔
  5. اہلکاروں کی دیانت شک و شبہ سے بالا تر ہونی چاہیے۔
  6. محکمانہ انکوائری اور ویجیلنس (ڈی ای/ویجیلینس) سے منظوری لازمی ہے۔

 

شرائط و ضوابط

  1. اعزازی رینک متعلقہ کمانڈنگ آفیسر کی سفارش کی بنیاد پر دیا جائے گا۔
  2. اعزازی رینک اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ کے دن دیا جائے گا۔
  3. اعزازی عہدے کے ساتھ کوئی مالی یا پنشن وظائف قابل قبول نہیں ہوں گے۔
  4. اعزازی رینک صرف اس صورت میں دیا جائے گا جہاں دیا جانے والا رینک اس زمرے میں موجود ہو جس سے اہلکار کا تعلق ہے۔
  5. اعزازی رینک دینے سے اہلکاروں کی سینیارٹی متاثر نہیں ہوگی۔

 

سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور آسام رائفلز (اے آر) کے اہل اہلکاروں کو درج ذیل اعزازی رینک دیئے جائیں گے:

 

سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف)

آسام رائفلز

ریٹائرڈ رینک

اعزازی رینک

ریٹائرڈ رینک

اعزازی رینک

کانسٹیبل

ہیڈ کانسٹیبل

رائفل مین

حولدار

ہیڈ کانسٹیبل

اسسٹنٹ سب انسپکتر

حولدار

وارنٹ افسر

اسسٹنٹ سب انسپکتر

سب انسپکٹر

وارنٹ افسر

نائب صوبیدار

سب انسپکٹر

انسپکٹر

نائب صوبیدار

صوبیدار

 

**********

ش ح۔ ف ش ع

U: 1252


(Release ID: 2132485)