وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 29 اور 30 ​​مئی کو سکم، مغربی بنگال، بہار اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم سکم @ 50 : جہاں ترقی مقصد کو پورا کرتی ہے اور فطرت ترقی کی پرورش کرتی ہے

وزیر اعظم مغربی بنگال کے علی پور دوار میں علی پور دوار اور کوچ بہار اضلاع میں سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم  بہار کے کارکاٹ میں 48,520 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح، سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کو وقف کریں گے

وزیر اعظم اتر پردیش کے کانپورشہر میں تقریباً 20,900 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 28 MAY 2025 10:00AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اور 30 ​​مئی 2025 کو سکم، مغربی بنگال، بہار اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے۔

29 مئی  2025کو وزیر اعظم سکم کا دورہ کریں گے جہاں وہ تقریباً 11 بجے‘‘سکم@50:جہاں ترقی کا مقصد پورا ہوتا ہے اور فطرت ترقی کو آگے بڑھاتی ہے’’ میں شرکت کریں گے۔ وہ سکم میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم اس کے بعد مغربی بنگال کا دورہ کریں گے جہاں وہ علی پور دوار اور کوچ بہار اضلاع میں تقریباً 2:15 بجے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم بہار کا دورہ کریں گے اور تقریباً 5:45 بجے پٹنہ ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے۔

30 مئی2025 کو صبح تقریباً 11 بجے وہ  بہار کے کاراکاٹ میں 48,520 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔اس موقع پر  وہ ایک عوامی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم اس کے بعد اتر پردیش کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تقریباً 2:45 بجے کانپورشہر میں تقریباً 20,900 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ  یہاں بھی ایک عوامی تقریب سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم سکم میں

ریاست کے 50 شاندار  برسوں  کی یاد میں وزیر اعظم ‘سکم @ 50: جہاں ترقی مقصد کو پورا کرتی ہے اور فطرت ترقی کو آگے بڑھاتی ہے’ تقریب میں شرکت کریں گے۔ سکم حکومت نے سکم کی ثقافتی دولت، روایت، قدرتی شان و شوکت اور اس کی تاریخ کے جوہر کو منانے کے لیے ‘‘سنالو، سمردھ اور سمرتھ سکم’’ کے تھیم کے تحت سرگرمیوں کی ایک سال طویل سیریز کا منصوبہ بنایا ہے۔

وزیر اعظم سکم میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح بھی کریں گے۔ ان منصوبوں میں 750 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے ضلع نمچی میں 500 بستروں کا ایک نیا ڈسٹرکٹ  اسپتال، گیالشنگ ضلع کے پیلنگ میں سنگاچولنگ میں مسافروں کا روپ وے، گنگٹوک ضلع کے سنگکھولا میں اٹل امرت ادیان میں بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی جی کا مجسمہ وغیرہ شامل ہیں۔

وزیر اعظم ریاست کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک یادگاری سکہ،سوینیئر اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔

وزیر اعظم مغربی بنگال میں

ہندوستان میں سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) نیٹ ورک کی توسیع کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم مغربی بنگال کے علی پور دوار اور کوچ بہار اضلاع میں سی جی ڈی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 1010 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے اس پروجیکٹ کا مقصد 2.5 لاکھ سے زیادہ گھرانوں، 100 سے زیادہ تجارتی اداروں اور صنعتوں کو پائیپڈ نیچرل گیس (پی این جی ) فراہم کرنا ہے، اس کے علاوہ حکومت کے مقرر کردہ کم از کم ورک پروگرام (ایم ڈبلیو پی) کے ہدف کے مطابق تقریباً 19 سی این جی  اسٹیشن قائم کرکے گاڑیوں کو کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) فراہم کرنا ہے۔ یہ آسان، قابل اعتماد، ماحول دوست اور سستی ایندھن کی فراہمی کے ساتھ خطے میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

وزیراعظم بہار میں

29 مئی2025 کو وزیر اعظم پٹنہ ہوائی اڈے کے نو تعمیر شدہ مسافر ٹرمینل کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً 1200 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا یہ  نیا ٹرمینل ہر سال  ایک  کروڑ مسافروں کو سنبھال سکتا ہے۔  وزیر اعظم  1410 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بہٹا ہوائی اڈے کے نئے سول انکلیو کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بہٹا ہوائی اڈہ اس شہر کی خدمت کرے گا جو پٹنہ کے قریب ایک تعلیمی مرکز کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے، جس میں آئی آئی ٹی پٹنہ اور مجوزہ این آئی ٹی پٹنہ کیمپس ہے۔

30 مئی 2025کو وزیر اعظم کاراکاٹ میں 48,520 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

خطے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیتے ہوئے، وزیر اعظم اورنگ آباد ضلع کے نبی نگر سپر تھرمل پاور پروجیکٹ، فیز-II (3x800میگاواٹ) کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کی لاگت 29,930 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، جس کا مقصد بہار اور مشرقی ہندوستان کے لیے توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور خطے میں سستی بجلی ملے گی۔

خطے میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم این ایچ119- اے کے پٹنہ-آرہ-سہسرام ​​سیکشن کو چار لین کرنے، وارانسی-رانچی-کولکاتہ ہائی وے (این ایچ-319بی) کی چھ لیننگ اور رام نگر-کچی درگاہ کے بی 19اے سیکشن اورجی19اے کے درمیان تعمیراتی سیکشن سمیت مختلف سڑکوں کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بکسر اور بھرولی کے درمیان  ایک نئے گنگا پل کی تعمیر سمیت  مختلف سڑک پروجیکٹوں  کی  سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ یہ پروجیکٹ ریاست میں بغیر کسی رکاوٹ کے ہائی اسپیڈ کوریڈور بنانے کے ساتھ ساتھ تجارت اور علاقائی روابط کو فروغ دیں گے۔ وہ این ایچ-22 کے پٹنہ-گیا-ڈوبھی سیکشن کی چار لیننگ کا بھی افتتاح کریں گے، جس کی لاگت تقریباً 5,520 کروڑ روپے ہے، اور این ایچ- 27 پر گوپال گنج ٹاؤن میں ایلیویٹیڈ ہائی وے کی چار لیننگ اور گریڈ بہتری کا بھی افتتاح کریں گے۔

ملک بھر میں ریل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کے مطابق وزیر اعظم سون نگر-محمد گنج کے درمیان 1330 کروڑ روپے کی لاگت کے دیگر پروجیکٹوں کے علاوہ  تیسری ریلوے لائن قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم اتر پردیش میں

وزیر اعظم خطے کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے کو فروغ دینے کے مقصد سے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کے چنی گنج میٹرو اسٹیشن سے کانپور سینٹرل میٹرو اسٹیشن سیکشن کا افتتاح کریں گے جس کی لاگت 2,120 کروڑ روپے ہے۔ یہ 14 منصوبہ بندا سٹیشنوں پر مشتمل ہو گا، جن میں پانچ نئے زیر زمین ا سٹیشن شامل ہوں گے، جو شہر کے اہم مقامات اور تجارتی مراکز کو میٹرو نیٹ ورک میں  ملائیں  گے۔ اس کے علاوہ وہ جی ٹی روڈ کی سڑک کو چوڑا اور پختہ کرنے کے کام کا بھی افتتاح کریں گے۔

خطے میں بجلی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کئی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔  وزیر ا عظم گوتم بدھ نگر کے جمنا ایکسپریس وے  انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (وائی ای آئی ڈی اے) کے سیکٹر- 28 میں 220  کے وی سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے تاکہ خطے کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ وہ گریٹر نوئیڈا میں ایکو ٹیک-8 اور ایکو ٹیک -10 میں 320 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے 132 کے وی سب اسٹیشنوں کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم کان پور میں 8,300 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے 660 میگاواٹ پنکی تھرمل پاور ایکسٹینشن پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، جس سے اتر پردیش کی توانائی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ وہ گھاٹم پور تھرمل پاور پروجیکٹ کے تین 660 میگاواٹ یونٹس کا بھی افتتاح کریں گے جس کی لاگت 9,330 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، جس سے بجلی کی  پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم کانپور کے کلیان پور پنکی مندر میں پنکی پاور ہاؤس ریلوے کراسنگ اور پنکی روڈ پر پنکی دھام کراسنگ پر ریل اوور برج کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس سے پنکی تھرمل پاور ایکسٹینشن پروجیکٹ کی لاجسٹکس کے لیے کوئلہ اور تیل کی نقل و حمل میں سہولت اور آسانی  ہوگی اور مقامی لوگوں کے لیے ٹریفک کی بھیڑ میں بھی کمی آئے گی۔

وزیر اعظم کان پور کے بنگووان میں 290 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے 40 ایم ایل ڈی (ملین لیٹر یومیہ) کے تیسرے ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کریں گے جس سے سیوریج کے پانی کو دوبارہ استعمال کرنے کے قابل بنایا جائے گا، اس طرح خطے میں پانی کے تحفظ اور پائیدار وسائل کے انتظام کو فروغ ملے گا۔

خطے میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم کانپور  شہرمیں صنعتی ترقی کے لیے گوریہ پالی مارگ کو چوڑا اور مضبوط بنانے کے لیے سنگ بنیاد رکھیں گے اور کانپور شہر ضلع میں ڈیفنس کوریڈور کے تحت پریاگ راج ہائی وے پر ناروال موڑ ( اے ایچ- 1) کو کانپور ڈیفنس نوڈ (4 لین) سے جوڑنے والی سڑک کو چوڑا اور مضبوط کرنے کا بھی سنگ بنیاد رکھا، جس سے کنکٹی وٹی میں نمایاں بہتری آئے گی، لاجسٹکس اور ڈیفنس کوریڈور کے لیے رسائی میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم اس موقع پر پردھان منتری آیوشمان ویہ وندنا یوجنا، راشٹریہ آجیویکا مشن اور پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی  یوجنا کے مستفیدین کو سرٹیفکیٹ اور چیک بھی تقسیم کریں گے۔

*******

ش ح۔ ظ ا- ش ب ن

UR  No.1177


(Release ID: 2131899) Visitor Counter : 5