وزارت اطلاعات ونشریات
ہندوستان سے کل جماعتی وفد کا کویت کا دورہ (26 تا 27 مئی 2025)
Posted On:
25 MAY 2025 3:18PM by PIB Delhi
معزز ممبر پارلیمنٹ جناب بائی جینت جے پانڈا کی قیادت میں ہندوستان کا کُل جماعتی وفد، جس میں موجودہ ممبران پارلیمنٹ، سابق وزیر اور ہندوستان کے سابق سیکرٹری خارجہ شامل ہیں، 26 سے 27 مئی 2025 تک کویت کا دورہ کرے گا، جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے متحد اور غیر متزلزل موقف کو پیش کرنا ہے۔
2. وفد کے ارکان مندرجہ ذیل ہیں:
i) جناب بائیجینت جے پانڈا، معزز ممبر پارلیمنٹ، لوک سبھا؛ سابق ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)
ii) ڈاکٹر نشی کانت دوبے، معزز ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا)، چیئرمین، کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمیٹی
iii) محترمہ ایس پھانگون کونیک، معزز ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)، ناگالینڈ سے راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہونے والی پہلی خاتون۔
iv) محترمہ ریکھا شرما، ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)، خواتین کے قومی کمیشن کی سابق قومی چیئرپرسن
v) جناب اسد الدین اویسی، معزز ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا)، صدر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین
vi) جناب ستنام سنگھ سندھو، ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)، بانی چانسلر، چندی گڑھ یونیورسٹی
vii) جناب غلام نبی آزاد، سابق مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود، سابق وزیر اعلیٰ، سابق ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)،
viii) جناب ہرش وردھن شرنگلا، سابق سیکرٹری خارجہ، سابق سفیر برائے امریکہ، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ
3. کویت میں اپنے قیام کے دوران، وفد حکومت کویت کے سینیئر معززین، سول سوسائٹی کے سرکردہ اراکین، اثر و رسوخ رکھنے والے افراد، تھنک ٹینک، میڈیا اور ہندوستانی تارکین وطن کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کرے گا۔
********
ش ح۔ ف ش ع
U: 1072
(Release ID: 2131178)