امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر برائے امداد باہمی، جناب امت شاہ نے کہا کہ نکسل ازم کے خاتمے کی جدوجہد میں ایک نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران 27 خطرناک ماؤنوازوں کوہلاک کیا


ان ہلاک شدہ 27 خطرناک ماؤنوازوں میں نَمبالا کیشَو راؤ عرف بَسو راجو بھی شامل ہے، جو سی پی آئی (ماؤنواز) کا جنرل سکریٹری، اعلیٰ ترین رہنما اور نکسل تحریک کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا تھا

یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کی نکسل ازم کے خلاف تین دہائیوں پر مشتمل جدوجہد میں کسی جنرل سکریٹری رینک کے رہنما کا ہماری فورسز نے خاتمہ کیا ہے

وزیر داخلہ نے اس بڑی کامیابی پر سکیورٹی فورسز اور ایجنسیوں کی تعریف کی

آپریشن بلیک فاریسٹ کی تکمیل کے بعد چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور مہاراشٹرا میں 54 نکسلیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور 84 نے ہتھیار ڈال دیے ہیں

مودی حکومت 31 مارچ 2026 سے پہلے نکسل ازم کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے

Posted On: 21 MAY 2025 5:36PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر برائے امداد باہمی، جناب امت شاہ نے آج کہا کہ نکسل ازم کے خاتمے کی جدوجہد میں ایک تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں ایک آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 27 خطرناک ماؤنوازوں کو ہلاک کیا ہے، جن میں سی پی آئی-ماؤنواز کا جنرل سکریٹری نَمبالا کیشَو راؤ عرف بَسو راجو بھی شامل ہے۔وزیر داخلہ نے اس بڑی کامیابی پر بہادر سکیورٹی فورسز اور ایجنسیوں کی تعریف کی۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا: ’’نکسل ازم کے خاتمے کی جدوجہد میں ایک نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ آج چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں ایک آپریشن کے دوران ہماری سکیورٹی فورسز نے 27 خطرناک ماؤنوازوں کو ہلاک کر دیا، جن میں نَمبالا کیشو راؤ عرف بسَوراجو شامل ہے، جو سی پی آئی-ماؤنواز کا جنرل سیکریٹری، اعلیٰ ترین رہنما اور نکسل تحریک کی ریڑھ کی ہڈی تھا۔یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کی نکسل ازم کے خلاف تین دہائیوں پر محیط جدوجہد میں کسی جنرل سکریٹری رینک کے رہنما کو ہماری فورسز نے خاتمہ کیا ہے۔ میں ہماری جاں باز سکیورٹی فورسز اور ایجنسیوں کو اس بڑی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ بھی بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آپریشن بلیک فاریسٹ کی تکمیل کے بعد چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور مہاراشٹرا میں 54 نکسلیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور 84 نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔مودی حکومت 31 مارچ 2026 سے پہلے نکسل ازم کا مکمل طور پر خاتمہ کرنےکے لیے پر عزم ہے۔‘‘

******

ش ح۔م ش ۔ش ہ ب

Urdu No-987


(Release ID: 2130351)