وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ڈاکٹر ایم آر سری نواسن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 20 MAY 2025 1:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر ایم آر سری نواسن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، جو ہندوستان کے نیوکلیائی توانائی پروگرام کی ایک سرکردہ شخصیت تھے۔

انہوں نے  ایکس  پر ایک پوسٹ میں لکھا:

"ڈاکٹر ایم آر سری نواسن کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا، ہندوستان کے نیوکلیائی توانائی کے پروگرام کے اہم ترین نیوکلیائی بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے میں ان کا اہم کردار توانائی کے شعبے میں ہمارے خود انحصار ہونے کی  بنیاد رہا ہے۔ انھیں اٹامک انرجی کمیشن کی ان کی  ترغیب پر مبنی قیادت کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ ہندوستان سائنسی  پیش رفت کی جانب بڑھنے  اور  کئی نوجوان سائنس دانوں  کی تربیت کے لئے  ان کا ہمیشہ  ممنون رہے گا۔  دکھ کی اس گھڑی میں ان کے کنبے اور دوستوں  کے لئے  میری نیک  خواہشات۔ اوم شانتی!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ع  خ۔ ق ر

U. No. 927


(Release ID: 2129870)